Sunday January 19, 2025

ورلڈ کپ ہارنے پر بابر اعظم پر تنقید لیکن بطور کپتان بڑے ٹورنامنٹس میں ان کا ریکارڈ کیسا رہا؟

میلبورن : قومی کرکٹ ٹیم کی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2022 میں ابتدا میں کارکردگی انتہائی مایوس کن رہی جس کی وجہ سے کپتان بابر اعظم کو کڑی تنقید کا سامنا کرنا پڑا، قومی ٹیم فائنل میں پہنچی تو پاکستانیوں کو سکون ملا لیکن فائنل ہارنے پر ایک بار پھر کپتان پر تنقید شروع کردی گئی ہے، حالانکہ بطور کپتان ان کی بڑے ٹورنامنٹس میں کارکردگی انتہائی شاندار رہی ہے۔ بابر اعظم کو اکتوبر 2019 میں قومی ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا تھا جس کے بعد اب تک انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) کے تین بڑے ایونٹس ہوچکے ہیں اور تینوں میں ہی بابر اعظم کی قیادت میں گرین شرٹس نے ناک آؤٹ مرحلے تک رسائی حاصل کی۔ بابر اعظم کی قیادت میں پہلا آئی سی سی ایونٹ 2021 میں ورلڈ کپ کی شکل میں کھیلا گیا جس میں قومی ٹیم نے سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی اور آسٹریلیا سے شکست کھا کر باہر ہوئی۔

سنہ 2022 کے دوران دو ایونٹس ہوچکے ہیں اور دونوں میں ہی پاکستانی ٹیم فائنل میں پہنچی ۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے پہلے ایشیا کپ کھیلا گیا جس کے فائنل میں پاکستان کو سری لنکا سے شکست ہوئی جب کہ اس کے فوری بعد ہی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ شروع ہوگیا جس میں انتہائی غیر یقینی صورت حال کے باوجود قومی ٹیم فائنل تک پہنچی۔

FOLLOW US