Monday January 20, 2025

‘ٹیم میں حریف ہیں لیکن چائے کے لیے متحد’ شاہین آفریدی اور محمد رضوان کی چائے پیتے ہوئے تصویر وائرل

قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی اور محمد رضوان کی چائے پیتے ہوئے تصویر وائرل ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی اور نائب کپتان محمد رضوان ان دنوں برطانیہ میں موجود ہیں اور کاونٹی چیمپئن شپ میں اپنی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کررہے ہیں۔ شاہین شاہ آفریدی نے گزشتہ دنوں شاندار بولنگ کرتے ہوئے ایک ہی اوور میں دو وکٹیں حاصل کی تھیں۔

عمران خان کو وارننگ دیتا ہوں دوسری جماعتوں کے قائدین کا احترام کریں‘شیخ رشید کہتے ہیں لانگ مارچ خونی ہوگا، اگر بیان واپس نہیں لیا تو شیخ رشید کو گھر سے نکلنے نہیں دوں-

اسی طرح محمد رضوان نے بھی بھارتی اوپنر پجارا کے ساتھ عمدہ شراکت قائم کرتے ہوئے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا تھا۔ دونوں پاکستانی کھلاڑی کاونٹی میں تو ایک دوسرے کے حریف ہیں لیکن میدان سے باہر ایک دوسرے کے اچھے دوست بھی ہیں۔ شاہین آفریدی نے رضوان کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ٹیمیں تقسیم ہیں لیکن ہم چائے کے لیے متحد ہیں۔ فاسٹ بولر کی اس تصویر کو اب تک ہزاروں صارفین نے پسند کیا ہے اور 1244 مداحون نے ری ٹویٹ کیا اور اس پر تبصرے بھی کیے جارہے ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے عمران حکومت کی حکمت عملی کی نقل شروع کر دی

شلپا شیٹھی کا پاکستانی گانے پر رقص، ویڈیو وائرل

FOLLOW US