اسلام آباد : عمران حکومت کی حکمت عملی کی نقل کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے ملک میں کھاد کے بحران کا ذمہ دار پچھلی حکومت کو قرار دے دیا ہے۔ اسلام آباد میں وزیراعظم کی زیر صدارت ملک میں گندم کی پیداوار، موجودہ ذخائر اور صوبائی و قومی سطح پر کھپت کے حوالے سے اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا، جس میں ملک میں گندم کی اس سال پیداوار کے حوالے سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا گیا۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ رواں سال گندم کی مجموعی پیداوار کا ہدف 28.89 ملین میٹرک ٹن لگایا گیا تھا،
متوقع پیداوار 26.17 رہنے کی امید ہے جبکہ گندم کی ملکی سطح پر مجموعی کھپت کا تخمینہ 30.79 ملین میٹرک ٹن لگایا گیا ہے۔ پانی اور کھاد کی کمی سے گندم کی پیداوار کم ہوئی، پچھلی حکومت کی بدانتظامی نے کھاد کا بحران پیدا کیا۔وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ غلط فیصلوں سے ملک کو گندم درآمد کرنے والا ملک بنادیا گیا۔
عمران خان اور بشریٰ بی بی کی کونسی ویڈیوز پی ٹی آئی کے لیے پریشان کن ہے؟ مبشر لقمان نے بتا دیا
تیسری اہلیہ دانیا شاہ کے سنگین الزامات پر عامر لیاقت بھی میدان میں آ گئے ، بیان جاری کر دیا