Sunday January 19, 2025

گزشتہ روز ایک حکومتی وزیر نے کال کی،شدید اصرار پر ان سے ملنے گیا تو اس نے بتایا کہ۔ ۔حامد میر نے تہلکہ خیز انکشاف کردیا

اسلام آباد : سینئر صحافی و تجزیہ کار حامد میر نے کہا ہے کہ انہیں حکومتی وزیر نے کہا کہ ہم بہت برے پھنس گئے ہیں ۔ جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے حامد میر نے کہا کہ ’گزشتہ روز ایک حکومتی وزیر نے کال کی اور کہا کہ میں آپ سے ملنا چاہتا ہوں، ان کے شدید اصرار پر ان سے ملنے گیا، حکومتی وزیر نے بتایا کہ ہم بہت برے پھنس گئے ہیں جب کہ وزیر نے کہا کہ یہ بات کسی کو نہیں بتانا‘۔

اپوزیشن اور حکومت ملکی مفاد میں جلسے منسوخ کر دیں, چودھری شجاعت کی اپیل

حامد میر نے کہا کہ ’اس کے بعد حکومت کے ایک اتحادی کی کال آئی تو ان کے اصرار پر ان کے پاس بھی جا پہنچا، اتحادی نے بھی سب کچھ بتایا لیکن کسی کو نہ بتانے کا کہا‘۔سینئر صحافی کا کہنا تھا کہ ’ پیپلزپارٹی اور (ن) لیگ کے کیمپ سے کوئی بات سامنے نہیں آرہی لیکن میڈیا پر جو کچھ آرہا ہے، خواہ وہ حکومت کی طرف سے ہو یا اپوزیشن کی، وہ مکمل نہیں‘۔ حامد میر نے مزید کہا کہ ’اتحادی وزیراعظم کے ادھر ادھر چکر کاٹنے پر بہت خوش ہیں‘۔

سیاسی میدان میں بڑی ہلچل، حمزہ شہباز جہانگیر ترین کے گھر پہنچ گئے

FOLLOW US