Sunday January 19, 2025

ثنا ء میر پی ایس ایل چھوڑ گئیں لیکن کیوں؟

لاہور : قومی ویمن کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان اور کمنٹیٹر ثناء میر نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کو خیر باد کہہ دیا۔ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ثناء میر نے بتایا کہ وہ پی ایس ایل چھوڑ کر جا رہی ہیں کیونکہ انہیں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے بلایا گیا ہے۔ انہوں نے آئی سی سی پینل میں بطور کمنٹینٹر شامل ہونے پر خدا کا شکر ادا کیا۔ وہ ویمن ورلڈ کپ میں بطور کمنٹیٹر خدمات سر انجام دیں گی۔ انہوں نے پی ایس ایل کی پوری انتظامیہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ ان کی زندگی کا بہترین تجربہ تھا ۔ خیال رہے کہ ثناء میر رواں سال پی ایس ایل میں کمنٹیٹر کے طور پر خدمات سر انجام دے رہی تھیں۔ ان کی کمنٹری کی صلاحیتوں کو پاکستانیوں کی جانب سے خوب سراہا گیا ہے۔

اقرار الحسن پر تشدد، اہلیہ فرح یوسف نے انتہائی جذباتی پیغام جاری کردیا

اقرار الحسن پر آئی بی ڈائریکٹر کا تشدد، نازک اعضا پر بجلی کے جھٹکے لگاتے رہے

وزیراعظم کا پیٹرول 12 روپے مہنگا کرنے سے انکار، سمری نظرثانی کیلئے واپس بھجوا دی

FOLLOW US