Sunday January 19, 2025

وزیراعظم کا پیٹرول 12 روپے مہنگا کرنے سے انکار، سمری نظرثانی کیلئے واپس بھجوا دی

اسلام آباد: وزیراعظم پاکستان عمران خان نے پیٹرول کی قیمت میں اضافے کی تجویز مسترد کرتے ہوئے سمری نظرثانی کیلئے وزارت خزانہ کو واپس بھجوا دی ہے۔ ،تفصیلات کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے انٹرنیشنل مانیٹرنگ فنڈ (آئی ایم ایف) کی شرائط پر پیٹرول کی قیمت میں 12 روپے 3 پیسے فی لیٹر اضافے کی سمری تیار کی جو وزیراعظم آفس کو موصول ہو گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے یہ کہتے ہوئے سمری نظرثانی کیلئے وزارت خزانہ کو واپس بھجوا دی ہے کہ پیٹرول کی قیمت میں اتنا اضافہ نہیں کر سکتے۔ وزیراعظم کی ہدایت پر وزارت خزانہ سمری پر دوبارہ نظرثانی کرے گی۔ دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے آج پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کے باعث پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہو گا اور اس کے علاوہ کوئی چارہ نہیں ہے۔

12لاکھ نئی نوکریاں ، وزیراعظم نے 70ہزار پراجیکٹس کی منظوری دے دی

وزیراعظم کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد ، شہبازشریف کی پرویزالہٰی کو بڑی پیشکش

اقرار الحسن نے ہسپتال سے اپنے چاہنے والوں کیلئے ویڈیو پیغام جاری کر دیا

FOLLOW US