Sunday January 19, 2025

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کراچی کنگز کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی

کراچی: پی ایس ایل 7 کے چوتھے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کراچی کنگز کو باآسانی 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کراچی کنگز کی جانب سے دیا جانے والا 114 رنز کا ہدف 16ویں اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ ول اسمیڈ 30 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، بین ڈکٹ دو رنز پر رن آؤٹ ہوئے، احسن علی نے 57 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، کپتان سرفراز احمد 16 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

‘ اگر جج جواب دہ نہیں تو وزیراعظم اپنے خاندان کے اثاثوں سے متعلق کیوں جواب دہ ہوں، وفاقی وزیر قانون کا بیان

کراچی کنگز کی جانب سے محمد عمران واحد وکٹ حاصل کرسکے۔ اس سے قبل کراچی کنگز کی ٹیم 17.3 اوورز میں 113 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی اور گلیڈی ایٹرز کو جیت کے لیے 114 رنز کا ہدف دیاتھا۔ کراچی کنگز کی ٹیم ابتدا سے ہی مشکلات کا شکار رہی اور آدھی ٹیم 34 رنز پر پویلین لوٹ گئی تھی۔ اوپنر شرجیل خان 10 رنز بنا کر سہیل تنویر کو وکٹ دے بیٹھے، جو کلارک 2 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، کپتان بار اعظم 32 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ محمد نبی کو صفر پر نسیم شاہ نے پویلین بھیجا، لیوس گریگری بھی 5 رنز بنا کر نسیم شاہ کا نشانہ بنے، عماد وسیم نے 26 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، عامر یامین 20 رنز بنا کر چلتے بنے۔

پاکستان نے فیٹف کی ہدایت پر منی لانڈرنگ کیخلاف اقدامات مزید تیز کر دیئے، ایکسپورٹ کی رقم 180 کی بجائے 120دن میں پاکستان منتقل کرنا لازمی قرار

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے نسیم شاہ نے پانچ کھلاڑیوں کو پویلین کو پویلین کی راہ دکھائی، سہیل تنویر نے دو، محمد حسنین اور محمد نواز نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔ قبل ازیں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر بابر اعظم الیون کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے جبکہ کراچی کنگز میں عمید آصف کی جگہ عماد وسیم کو شامل کیا گیا ہے۔ بابر اعظم کا کہنا تھا کہ کوشش کریں گے بڑا اسکور بنائیں جبکہ سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ کراچی کنگز کو کم اسکور تک محدود رکھنے کی کوشش کریں گے۔ واضح رہے کہ کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو اپنے پہلے میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

سینئرز پہلے کھانا کیوں کھاتے ہیں، پاکستان ملٹری اکیڈمی کی کچھ ایسی باتیں جو اکثر لوگ جاننا چاہتے ہیں

FOLLOW US