Sunday January 19, 2025

سینئرز پہلے کھانا کیوں کھاتے ہیں، پاکستان ملٹری اکیڈمی کی کچھ ایسی باتیں جو اکثر لوگ جاننا چاہتے ہیں

سوشل میڈیا پر انسان بہت کچھ دیکھتا ہے اسی طرح آج کل پاکستانی ڈرامے جن میں صںف آہن اور عہدے وفا بھی کافی چرچہ میں رہے ہیں، ان دونوں ڈراموں میں ایک چیز کافی منفرد اور مماثلت رکھتی ہے وہ یہ پاکستان ملٹری اکیڈمی۔ اس خبر میں آپ کو پاکستان ملٹری اکیڈمی سے متعلق ہی بتائیں گے۔ پاکستان ملٹری اکیڈمی کا شمار ملک کے نامور اور اعلیٰ ترین ملٹری اکیڈمی میں ہوتا ہے۔ پی ایم اے کاکول میں مختلف قسم کی جوانوں کی ہر قسم کی تربیت کی جاتی ہے، انہیں پاکستانی فوج کا ایک ایسا افسر بنا کر نکالتے ہیں جو کہ ملک کے لیے مشکل وقت میں بہتر فیصلے کر سکے۔ پی ایم اے لانگ کورس کے لیے 60 فیصد مارکس درکار ہوتے ہیں جبکہ آرمی سے تعلق رکھنے والے امیدواروں کو 10 فیصد کی رعایت دی جاتی ہے۔

حنا پرویز بٹ کا دو طلاقیں ملنے کے الزام میں ایف آئی اے جانے کا اعلان

اکثر آپ ڈراموں میں پی ایم اے کے مناظر دیکھے ہوں گے جن میں ایل سیز یعنی لوئر کورس جو کہ پی ایم اے میں داخلہ لیتے ہیں ان کی ڈیلی کی روٹین بنائی جاتی ہے۔ اکیڈمی میں صبح سے لے کر عشاء تک سرگرمیاں جاری رہتی ہیں، صبح کے وقت تلاوت قرآن سے آغاز کیا جاتا ہے اور پھر قومی ترانہ بھی پڑھا جاتا ہے۔ اسی اسمبلی میں ایل سیز کو دن کی شروعات کے بارے میں بتایا جاتا ہے۔ پی ایم اے میں ذرا سی دیر بہت بڑی سزا کا پیش خیمہ ثابت ہوتی ہے، اسی طرح پی ایم اے میں عام انسان جب جاتا ہے تو ایک لمحہ کو یہ ضرور سوچتا ہے کہ میں کہاں آ گیا ہوں، کیونکہ پی ایم اے کا ایک اصول سب سے اہم ہے کہ آپ کو ایک ایسا انسان بناتی ہے جو کہ دنیا کے لیے مثال بنے۔ دنیا کے لیے مثال اسی طرح بنایا جاتا ہے کہ آپ کو سخت سے سخت مشکل سے گزارا جاتا ہے، اس حوالے سے “اسٹاف” یعنی آپ کا ٹرینر آپ سے اونچی آواز میں بات کرتا ہے۔ اسی طرح پی ایم اے کے کچھ ایسے قوانین بھی ہیں جو کہ حیرت میں مبتلا کر دیں گے، یعنی تمام ایل چیز برابر ہیں، سب کو ایک رنگ کا یونیفارم، ہئیر اسٹائل، جوتے اور یہاں تک کے میک اپ کا سامان دیا جاتا ہے۔ خواتین کے لیے اگر بال بندھے ہوئے نہیں ہیں یا کچھ بال سامنے آ جاتے ہیں تو انہیں بھی پنوں سے سیٹ کرنے کا کہا جاتا ہے۔ اسی طرح پی ایم اے کا ایک اہم رول یہ بھی ہے کہ جب تک سینئر کھانا نہ کھالے جونئیر کھانا نہیں کھا سکتا ہے،

پی ایس ایل سیون، ملتان سلطانز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد میدان مار لیا

اس رول کا مقصد یہ ہے کہ ایل سیز میں شروعات ہی سے صبر پیدا کیا جائے۔ یہاں تک کے پی ایم اے کے ایل سیز پی ایم اے میں موجود پھول بھی نہی توڑ سکتے ہیں، جبکہ ایل سیز کو سینئر لیٹ آنے پر انوکھی سزائیں بھی دے سکتے ہیں جیسے کہ پورا دن درخت کے نیچے کھڑے رہنا، درخت پر چڑھ کر مخصوص بات دھراتے رہنا۔ اسی طرح پی ایم اے میں موبائل فون، اپنی ذاتی گاڑی، پرفیومز، حتٰی کہ پسندیدہ شوز بھی لانے کی اجازت نہیں ہے۔ پاکستان ملٹری اکیڈمی میں کئی ممالک کے کیڈٹس بھی تربیت حاصل کرنے آ چکے ہیں جن میں سری لنکن، سعودی، نیپال شامل ہیں۔

تحریک انصاف کے 20 اراکین مسلم لیگ ن کی ٹکٹ لینا چاہتے ہیں

FOLLOW US