Saturday May 18, 2024

انڈر 19 ورلڈکپ،افغانستان نے سری لنکاکو پچھاڑ کر بڑا اعزاز اپنے نام کر لیا

اینٹیگا: افغانستان انڈر19 کرکٹ ٹیم نےاعصاب شکن مقابلے کے بعد سری لنکا کو شکست دے کر پہلی بار سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرنے کا بڑا اعزاز حاصل کرلیا۔ آئی سی سی انڈر 19 کا یہ میچ لو سکورنگ تھا جسے افغان بولرز نے اپنی عمدہ کارکردگی کی بدولت ٹورنامنٹ کا سب سے دلچسپ میچ بناڈالا۔افغان ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بمشکل 134 رنز بناسکی اور سری لنکا کو جیت کے لئے 135 رنز کا ہدف ملا، افغانستان کی جانب سے عبدالہادی 97 گیندوں پر 37 اور نور احمد نے 33 گیندوں پر 30 رنز بناکر نمایاں رہےتاہم افغان ٹیم نے عمدہ بولنگ اور معیاری فیلڈنگ کی مدد سے اپنے ہدف کا دفاع کیا اور سری لنکا کو ہدف سے قبل ہی دبوچ لیا اور چار رنز سے فتح حاصل کرلی۔

وفاقی کابینہ میں اہم تبدیلیاں متوقع، شیخ رشید کی جگہ کس شخصیت کو وزارت داخلہ دیئے جانے کا امکان ہے ؟ بڑی خبر

افغان ٹیم کی عمدہ فیلڈنگ کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ سری لنکا کے چار کھلاڑی رن آوٹ ہوئے۔افغانستان انڈر 19 ٹیم دو فروری کو سیمی فائنل میں انگلینڈ ٹیم سے مقابلہ کرے گی۔انڈر 19 کی تاریخی فتح پر افغان کرکٹ بورڈ بھی خوشی سے نہال ہے جس نے میدان میں جشن مناتے کھلاڑیوں کی ویڈیو وائرل کی، ویڈیو کے کیپشن میں افغان بورڈ نے کھلاڑیوں کو مستقبل کا ہیرو قرار دیا۔

شاہنواز دھانی اور عمران طاہر کی سندھی بولنے کی ویڈیو وائرل

پاکستانیوں پر پیٹرول بم گرانے کی تیاریاں، یکم فروری سے پیٹرول فی لیٹر کتنا مہنگا ہو جائیگا؟ بُری خبر سنا دی گئی

FOLLOW US