کراچی: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 7 میں ملتان سلطانز کے شاہنواز دھانی اور جنوبی افریقی اسپنر عمران طاہر کے سندھی بولنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔ پی ایس ایل 7 کے پہلے میچ کے دوران دونوں کھلاڑی ملے تو ایک دوسرے کو گلے لگایا اور پھر سندھی میں گفتگو شروع کردی۔ اس موقع پر شاہنواز دہانی اور عمران طاہر کے چہرے پر خوشی نمایاں تھی، فاسٹ بولر نے اسپنر کو سندھ کے روایتی انداز میں جھک کر عزت اور محبت دی، تاہم عمران طاہر نے انہیں ایسا کرنے سے روک دیا۔ اس موقع پر ایک لمحے پر شاہنواز دھانی نے کہا کہ آپ میرے رول ماڈل ہے، میں آپ کو کاپی کررہا ہوں۔ اس ویڈیو پر شاہنواز دھانی نے کہاکہ گزشتہ سیزن میں جب عمران طاہر نے سندھی میں بات کی تھی تو حیران ہوا تھا۔ اس سے قبل ایک ویڈیو میں عمران طاہر نے شاہنواز دھانی کو بتایا تھا کہ وہ سکھر کے علاقے کوئیس روڈ کے رہائشی رہے ہیں۔
ڈیرہ بگٹی کے علاقے سوئی میں دھماکہ ، سرفراز بگٹی کے کزن سمیت چار افراد شہید
Words can’t capture the joy of meeting your loved ones 🥰 after a long time. @ShahnawazDahani @ImranTahirSA @iMRizwanPak #HBLPSL7 #SultanAaGayya #LevelHai pic.twitter.com/YyXP3D1BE1
— Multan Sultans (@MultanSultans) January 27, 2022