Sunday January 19, 2025

محمد رضوان آئی سی سی ٹی 20 کرکٹر آف دی ائیر کا اعزاز لے اڑے

دبئی : قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان آئی سی سی ٹی 20 کرکٹر آف دی ائیر کا اعزاز لے اڑے ۔ انہوں نے 29 میچز میں ایک ہزار 326 رنز بنائے ۔ آئی سی سی نے ٹی 20 کرکٹر آف دی ائیر کا اعلان کر دیا جو پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کے حصے میں آیا ، محمد رضوان نے گزشتہ برس 29 میچز کھیل کر 73.66 کی اوسط اور 134.89 کے سٹرائیک ریٹ سے ایک ہزار 326 رنز بنائے ۔ محمد رضوان نے اعزاز پر کہا کہ یہ ایوارڈ اپنے ملک کے نام کرتا ہوں ، کامیابی میں ٹیم انتظامیہ اور ساتھی کھلاڑیوں کا بھرپور تعاون شاامل ہے ، دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن ہوا جس کی ڈبل خوشی ہے ۔

ان دو خاندانوں کو این آر او دینا ملک سے سب سے بڑی غداری ہے، وزیراعظم پھٹ پڑے

واضح رہے کہ محمد رضوان نے ٹی 20 ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کئے، بھارت کے خلاف تاریخی فتح میں بھی محمد رضوان کپتان بابر اعظم کے ساتھ ثابت قدم رہے ۔ بھارت نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 151 رنز بنائے تھے ، محمد رضوان نے کپتان بابر اعظم کے ساتھ مل کر بغیر کسی نقصان کے ہدف حاصل کیا۔ اس میچ میں محمد رضوان نے 55 گیندیں کھیل کر تین چھکوں اور چھ چوکوں کی مدد سے 79 رنز بنائے ۔ کپتان بابر اعظم نے 52 گیندوں پر دو چھکوں اور چھ چوکوں کی مدد سے 68 رنز بنائے تھے ۔

نیوزی لینڈکی وزیراعظم جیسنڈرا آرڈرن کی شادی سے پہلے ہی خوشیاں خاک میں مل گئیں

پی ایس ایل 7، بابر اعظم نے کراچی کنگز کے گیم چینجر اور میچ ونر کھلاڑی کی نشاندہی کردی

FOLLOW US