Sunday January 19, 2025

پی ایس ایل 7، بابر اعظم نے کراچی کنگز کے گیم چینجر اور میچ ونر کھلاڑی کی نشاندہی کردی

کراچی: پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل ) کی فرنچائز کراچی کنگز کے کپتان بابر اعظم نے اپنی ٹیم کے گیم چینجر اور میچ ونر کی نشاندہی کی ہے، انہوں نے کہا کہ شرجیل خان کے ساتھ اوپننگ کرنا اچھا لگتا ہے ، وہ گیم چینجر ہیں، وہ اس وقت اپنی فٹنس پر کام کر رہے ہیں لیکن انٹر نیشنل کرکٹ کے تقاضے مختلف ہوتے ہیں، میں سمجھتا ہوں کہ انٹر نیشنل کرکٹ کے لیے انہیں ابھی اپنی فٹنس کو مزید بہتر بنانے کی ضرورت ہے، محمد عامر نے پی ایس ایل میں کراچی کنگز کے لیے بہت اچھا کیا ہوا ہے اور کئی میچز جتوائے ہیں، وہ کراچی کنگز کے لیے میچ ونر ہیں ۔ پی ایس ایل سے قبل آن لائن پریس کانفرنس میں کراچی کنگز کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ مجھے پہلی مرتبہ فرنچائز کرکٹ میں کپتانی کا موقع مل رہا ہے، یہ ایک ذمہ داری ہے ، میں مزید فوکس کروں گا اور اچھا کرنے کی کوشش کروں گا۔انہوں نے کہا کہ کراچی کنگز کے نئے کوچ پیٹر موریس ایک منجھے ہو ئے کوچ ہیں، پلاننگ کے حوالے سے ان کے ساتھ اچھی بات چیت ہو ئی ہے، اس سیزن میں کراچی کنگز اچھا کرے گی۔

وزیر اعظم نے پٹرول مزید مہنگا ہونے ، کھانے کی اشیاء کےبحران کا خدشہ ظاہر کردیا

ملک میں مہنگائی کی وجہ سے راتوں کو نیند نہیں آتی ، میرے لیے سب سے بڑا مسئلہ ہے ‘ عمران خان نے دعویٰ کردیا

کراچی اور لاہور کے آپس میں سخت حریف ہونے کے بارے میں بابر اعظم نے کہا کہ لاہور اور کراچی کے میچ کو کراؤڈ بہت انجوائے کرتا ہے، فینز اس میں بہت دلچسپی لیتے ہیں ، ہمارے لیے بھی بہت انجوائے منٹ ہوتی ہے، اس مرتبہ بھی دونوں ٹیموں کے درمیان اچھا میچ ہو گا۔ بابر نے کہا کہ شاہین آفریدی نے خود کو ثابت کیا ہوا ہے، ان کو کھیلنا ہر کسی کے لیے ٹف ہوتا ہے جبکہ حارث رؤف بھی وقت کے ساتھ ساتھ بہتر ہو رہے ہیں، انہیں بھی محتاط ہو کر کھیلنا پڑتا ہے اس لیے اچھا مقابلہ ہوگا۔

جعلی دستاویزکا الزام۔۔ ایم کیو ایم کے سابق سینیٹر میاں محمد عتیق لاہور سے گرفتار

FOLLOW US