Monday January 20, 2025

بابراعظم آئی سی سی ون ڈے پلیئر آف دی ایئر کیلئے نامزد

لاہور : انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے پلیئر آف دی ایئر کے لیے نامزد کھلاڑیوں میں پاکستان کے کپتان بابراعظم بھی شامل ہیں۔ آئی سی سی نے گزشتہ روز سال کے بہترین ٹی ٹونٹی کھلاڑی کے لیے 4 نامزدگیاں کی تھیں جس میں پاکستان کے محمد رضوان، سری لنکا کے ہسا رنگا، آسٹریلیا کے مچل مارش اور انگلینڈ کے جوز بٹلر کا اعلان کیا تھا۔ اب آئی سی سی نے ون ڈے کے پلئیر آف دی ایئر کے لیے بھی نامزدگیوں کا اعلان کر دیا ہے۔ آئی سی سی کی جانب سے ون ڈے کے لیے نامزد کردہ بہترین کھلاڑیوں میں پاکستان کے کپتان بابر اعظم کے علاوہ بنگلا دیش کے شکیب الحسن، جنوبی افریقا کے ینامن ملان اور آئرلینڈ کے پال سٹرلنگ بھی شامل ہیں۔ بابراعظم نے رواں سال 6 میچوں میں دو سنچریوں کی مدد سے 67.50 کی اوسط سے 405 رنز بنائے۔ خیال رہے کہ ایک روزہ کرکٹ کھیلنے والے کھلاڑیوں کی رینکنگ میں پاکستان کے بابر اعظم بیٹنگ میں پہلے نمبر پر ہیں جبکہ بنگلا دیش کے شکیب الحسن کا آل راؤنڈرز کی رینکنگ میں پہلا نمبر ہے۔

نوازشریف سے لندن میں مذاکرات کے کئی سیشن ہوئے، 3 ملکوں نے گارنٹر کا کردار ادا کیا

آلو، پیاز، ٹماٹر اگر بھارت سے لینا شروع کریں تو مہنگائی آدھی ہو جائے گی: فواد چودھری

اشرف غنی، رجب طیب اردوان کرپٹ ترین افراد کے مقابلے میں فائنلسٹ، لیکن دنیا کا سب سے بڑا کرپٹ کس کو قرار دیا گیا ؟ نام ایسا کہ حیرت کی انتہا نہ رہے

FOLLOW US