Tuesday January 21, 2025

بالی ووڈ کی وہ اداکارہ جس کی بہن پر الزام لگا کہ اس نے بہنوئی سے تعلقات قائم کر رکھے ہیں، روینہ ٹنڈن نے حیران کن واقعہ سنادیا

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ روینہ ٹنڈن 90ء کی دہائی کی معروف ترین اداکاراءوں میں سے ایک ہیں ۔ چنانچہ اپنے کیریئر کے دوران ان کے متعلق بھی میڈیا میں افواہوں پر مبنی من گھڑت خبریں شائع ہوتی رہیں ۔ اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں روینہ ٹنڈن نے کہا ہے کہ آج سوشل میڈیا کا دور ہے، اس وقت صرف پرنٹ میڈیا ہوا کرتا تھا اور شوبز انڈسٹری کے لوگوں کی زندگیوں کا دارومدار اسی پر ہوتا تھا ۔ اخبارات اور جرائد میں ان کے بارے میں جو بھی چھپ جاتا، انہیں وہ بھگتنا پڑتا تھا ۔ آج ہم سوشل میڈیا کے ذریعے اپنا نقطہ نظر بیان کر سکتے ہیں مگر ماضی میں ایسا نہیں ہوتا تھا ۔ ویب سائٹ بالی ووڈ لائف کے مطابق فلم فیئر سے گفتگو کرتے ہوئے روینہ ٹنڈن نے کہا کہ ’’مجھے یاد ہے کہ ان دنوں ایک معروف اداکارہ کی بہن کے متعلق ایک خبر شائع کر دی گئی کہ اس نے اپنے بہنوئی کے ساتھ ناجائز تعلقات قائم کرنے کی کوشش کی ہے ۔ اس خبر نے اداکارہ کی بہن کی ذہنی صحت پر اس قدر منفی اثرات مرتب کیے کہ اس نے خودکشی کی کوشش کر ڈالی ۔ اس نے بہت زیادہ مقدار میں نیند کی گولیاں کھا لی تھیں ، تاہم بروقت اسے ہسپتال پہنچا دیا گیا اور اس کی جان بچ گئی تھی ۔

امریکی ہسپتالوں میں جگہ ختم، اومی کرون کے کیسز ڈیلٹا سے زیادہ، پروازیں منسوخ

سندھ میں گیس کی بندش کا معاملہ، فواد چوہدری نے گورنر سندھ اور حماد اظہر میں معاملہ حل کروا دیا

امیر جماعت نے روسی صدر کے نبی کریم ﷺ کی شان میں گستاخی کے خلاف بیان کو خوش آئند قرار دے دیا

FOLLOW US