Wednesday January 22, 2025

لنکا پریمیئر لیگ فائنل ، شعیب ملک کی ٹیم نے میدان مار لیا

کولمبو: لنکا پریمیئر لیگ کے فائنل میچ میں جافنا کنگز نے گال گلیڈی ایٹرز کو شکست دیکر ٹرافی اپنے نام کرلی۔ گال گلیڈی ایٹرز کی ٹیم 202 رنز کے تعاقب میں 178 رنز بناسکی۔ گال گلیڈی ایٹرز کی جانب سے گوناتھلکا 54 اورمینڈس 39 رنز بناکر نمایاں بلے باز رہے۔ جافنا کنگز کی جانب سے ہسارنگا اور ڈی سلوا نے دو ،دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا،شعیب ملک کوئی وکٹ حاصل نہ کرسکے مگر ہائی سکورنگ میچ میں انہوں نے تین اوورز میں صرف 12 رنز دئیے۔ جافنا کنگز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 201 رنز بنائے تھے۔ جافنا کنگز کی جانب سے فرنینڈو 63 رنز بناکر نمایاں بلے باز رہے۔ شعیب ملک نے 11 گیندوں پر 23 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی اور محمد عامر کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔گال گلیڈی ایٹرز کی جانب سے کھیلنے والے پاکستانی آل راؤنڈر محمد حفیظ صرف 10 رنز بناسکے۔جافنا کنگز کے اوشکا فرنینڈو کو میچ اور ٹورنامنٹ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ واضح رہے کہ شعیب ملک کی ٹی 20 ٹورنامنٹ میں یہ 14 ویں ٹرافی ہے۔وہ یہ کارنامہ سرانجام دینے والے واحد ایشیائی کھلاڑی ہیں۔

سال 2022 دنیا کا خطرناک ترین سال ہوگا ، اس سال میں کیا کیا لرزہ خیز واقعے پیش آئیں گے ؟ بابا وانگا کی تہلکہ خیز پیشنگوئیاں سامنے آگئیں

شازیہ مری نے فواد چوہدری اور شہباز گل بارے ایسی بات کہہ دی کہ دونوں حکومتی ذمہ دار آگ بگولہ ہو جائیں

کرپٹو کرنسی کا کاروبار کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاﺅن، کتنے پاکستانیوں کے اکاﺅنٹ منجمد کردیے گئے؟ بڑی خبر آگئی

FOLLOW US