Thursday May 2, 2024

پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز میں وائٹ واش مکمل کرلیا

کراچی : تیسرے ٹی ٹونٹی میچ میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 7 وکٹوں سے شکست دیکر وائٹ واش مکمل کرلیا۔ کراچی میں کھیلے جا رہے سیریز کے تیسرے ٹی20 میچ میں ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے باؤلنگ کی دعوت دی ۔ ویسٹ انڈین اوپنرز برینڈن کنگ اور شمراہ بروکس نے ٹیم کو 66رنز کا شاندار آغاز فراہم کیا۔ کنگ نے 21 گیندوں پر 7 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 47 رنز بنائے لیکن نصف سنچری سے قبل ہی محمد وسیم نے ان کی وکٹیں بکھیر کر پاکستان کو پہلی کامیابی دلا دی۔ بروکس نے بھی 49رنز کی اننگز کھیلی لیکن شاہنواز دھانی نے ان کو چلتا کردیا۔نکولس پوران کا ساتھ دینے ڈیرن براوو آئے اور دونوں نے تیسری وکٹ کے لیے 50رنز سے زائد کی شراکت قائم کی۔

بابراعظم اور محمد رضوان کا نیا ریکارڈ ، روہت شرما اور کے ایل راہول کو پیچھے چھوڑ دیا

نکوپلس پوران نے 64 رنز کی شاندار اننگز کھیلی اور براوو کے ساتھ تیسری وکٹ کے لیے 93رنز کی ساجھے داری قائم کی لیکن وسیم نے انہیں بھی چلتا کردیا۔ اختتامی اوورز میں ویسٹ انڈین بلے باز زیادہ تیزی سے رنز نہ بنا سکے لیکن سکور بورڈ پر 3 وکٹوں پر 207 رنز کا مجموعہ سجانے میں کامیاب رہے۔ پاکستان کی جانب سے محمد وسیم جونیئر دو وکٹیں لے کر سب سے کامیاب باؤلر رہے۔پاکستان نے ہدف کا تعاقب شروع کیا تو کپتان بابراعظم نے فارم میں واپسی کی اور محمد رضوان کے ہمراہ پہلی وکٹ کے لیے 15 اوورز میں 158رنز کی اوپننگ شراکت قائم کی، بابر 53 گیندوں پر 2 چھکوں اور 9 چوکوں سے مزین 79 رنز کی اننگز کھیلنے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ رضوان پاکستان کو فتح کی دہلیز تک پہنچانے کے بعد پویلین لوٹ گئے، انکی 45 گیندوں پر 87رنز کی اننگز میں 3 چھکے اور دو چوکے شامل تھے جبکہ فخر زمان 12رنز ہی بنا سکے۔ آصف علی نے 7 گیندوں پر دو چھکوں اور دو چوکوں کی مدد سے 21 رنز بنا کر پاکستان کو 7 گیندوں قبل ہی 208 رنز کے ہدف تک رسائی دلا دی۔ 208 رنز کا ہدف حاصل کر کے پاکستان نے ٹی20 کرکٹ میں اپنے سب سے بڑے ہدف تک رسائی حاصل کی ہے۔ اس میچ میں کامیابی کے ساتھ ہی پاکستان نے تین میچوں کی سیریز میں 0-3 سے کلین سوئپ بھی مکمل کر لیا۔ پاکستان نے میچ کے لیے ٹیم میں دو تبدیلیاں کی ہیں اور شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف کو آرام کراتے ہوئے محمد حسنین اور شاہنواز دھانی کو صلاحیتوں کے اظہار کا موقع فراہم کیا ہے۔

خانیوال ضمنی الیکشن، پی ٹی آئی امیدوار نورین نشاط ڈاہا نے اپنا ہی ووٹ ضائع کرلیا

اسلام آباد میں کل سے 3 روز کے لیے موبائل فون سروس بند کرنے کا فیصلہ

FOLLOW US