Sunday January 19, 2025

بنگلہ دیش کے خلاف کمال بیٹنگ کا مظاہرہ کرنے والے مین آف دی میچ عابد علی کیا سوچ کر میدان میں اتر ے تھے ؟ بتا دیا

چٹا گانگ : بنگلہ دیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے 8 وکٹوں سے کامیابی سمیٹی جس میں سے اہم کر دار عابد علی نے بہترین بلے بازی کر کے ادا کیاا ور وہ مین آف دی میچ قرار پائے ۔ تفصیلات کے مطابق عابد علی نے میچ کی پہلی اننگ میں 133 اور دوسری اننگ میں 91 رنز کی شاندار اننگ کھیل کو ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کروایا ۔ میچ جیتنے کے بعد عابد علی نے بات کرتے ہوئے کہا کہ عبداللہ شفیق ڈیبیو کر رہے ہیں ، ہم نے کریز پر قدم جمائے رکھنے کی بھر پور کوشش کی ، ناقص گیند وں کا انتظار کیا اور اس طرح سکور کرنے میں کامیابی حاصل ہوئی، میری ڈومیسٹک کرکٹ میں کارکردگی اچھی رہی اور اسی ذہنیت کے ساتھ یہاں بھی کھیل پیش کیا ۔ ان کا کہناتھا کہ عبداللہ شفیق نے بہت ہی شاندار بیٹنگ کی ، میں اسے زیادہ کریڈٹ دینا چاہوں گا ، وہ وکٹ پر بہت ہی بہترین تھا اور میری دعائیں اس کے ساتھ ہیں ، مجھے دوسری اننگز میں 91 رنز پر آوٹ ہونے کا افسوس ہے لیکن مجھے خوشی بھی ہے ہمیں کامیابی ملی ۔

پاکستانی لڑکی نے حد ہی کر دی، 18سال کی عمر میں 12شادیاں،پہلابچہ پیدا ہوا تو عدالت میں کیا تنازعہ کھڑا ہو گیا؟جج نے بھی اپنا سر پکڑ لیا

موٹروے پر دھند کے باعث 30 سے زائد گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں، متعدد مسافر زخمی ہو گئے

ریاض فتیانہ گلاسگو میں زرتاج گل اور امین اسلم کے درمیان ہوئے جھگڑے کی بات پر ڈٹ گئے،پارٹی سے فارغ کرنا ہے تو کر دیں، بے عزتی برداشت نہیں کروں گا۔

FOLLOW US