Sunday January 19, 2025

پاکستانی لڑکی نے حد ہی کر دی، 18سال کی عمر میں 12شادیاں،پہلابچہ پیدا ہوا تو عدالت میں کیا تنازعہ کھڑا ہو گیا؟جج نے بھی اپنا سر پکڑ لیا

اسلام میں مردکو چارشادیوں کی اجازت ہونے کے باوجود شادی عمومی طورپر ایک ہی کی جاتی ہے لیکن بعض علاقوں کی روایات کی وجہ سے کثیرالازواج کا رواج بھی ہے لیکن ایک پاکستانی لڑکی نے تو حدہی کردی جس نے محض18سال کی عمر میں دوماہ کے دوران ہی 12شادیاں کرڈالیں ، دھوم دھام سے شادیاں ہوتیں ، ایک رات بتانے یا ایک دن دودن بعد ہی دلہن غائب ہوجاتی، بے چارے شوہر وں کی زندگی کی ساری جمع پونجی لے کر غائب ہوجاتی جس کی وجہ سے انہیں زندگی کا سب سے بڑا جھٹکا لگ چکا ہوتا تھا۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق ثناء، صنم اور کشور وغیرہ اپنے نام لکھنے والی نوجوان حسینہ دراصل ایک گینگ کی رکن تھی جو لڑکی کی خوبصورتی کا فائدہ اٹھا کر سادہ لوح شہریوں کو اپناشکار بنا کر جمع پونجی ہی لوٹ لیتے اور ”قا تل حسینہ“ سمیت ایک جگہ سے دوسری جگہ روپوش ہوجایا کرتے تھے، تقریباً ہی تمام شادیاں جولائی اور اگست کے درمیان ہوئیں۔ ایک دفعہ بچہ پیدا ہوا عدالت میں جب کیس گیا تو لڑکی نے کہ دیا یہ میں نے گود لیا ہے۔صرف یہی نہیں بلکہ دلہن کے گروہ میں جعلی ماں باپ اور کرائے کے بہن بھائی بھی موجود تھے، سرگودھا کے نواحی علاقوں کے مکین دولہے ہونے کے دعوے داربھی اس حسینہ کے ہاتھوں شکار

موٹروے پر دھند کے باعث 30 سے زائد گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں، متعدد مسافر زخمی ہو گئے

بنے اور پھر عدالتوں کے چکر لگانے پر مجبور ہوگئے جہاں انکشاف ہوا کہ دراصل وہ ایک ہی لڑکی ہے جس نے ان سمیت کئی لوگوں کیساتھ دھوکہ کیا۔ ایک دولہا اللہ دتہ نے بتایاکہ اسے اپنی عمرتو یاد نہیں لیکن وہ 118شمالی کا رہائشی ہے ، اس کے پاس ایک بابا آیاتھا جسے اس نے رشتے کا بولاتو بابا جی نے کہاکہ چار سے پانچ دن میں شادی ہی کرادیتاہوں، شادی سے پہلے لڑکی کی تصویر دیکھی تو وہ پیاری لگی اور فوری ہاں کردی، پھر کہاگیاکہ شادی سے پہلے دولاکھ روپے دینے پڑیں گی کیونکہ مجبوری بن گئی اور دلہن کا بھائی کسی لڑکی کو بھگا کر لے گیا، پیسے دے کر صلح کرنی ہے ۔ ایک سوال کے جواب میں اللہ دتہ نے بتایاکہ دین کالونی بارات لے کر گئے تھے اور دلہن کی طرف سے بھی کافی فیملی تھی ، ایک بیٹھک میں نکاح ہوا اور کھانے کے بغیرچائے پانی دیا اور پھر ہم دلہن کو لے کر گھر آگئے، دو دن رہی اور دو دن بعد دادی کا ایکسیڈنٹ بتاکر چلی گئی، دوتین دن بعد فون کیا تو لڑکی کی والدہ نے کہاکہ ابھی نہیں آسکتی ، جب گھر آنا ہواتو آپ کو بتائیں گے اور پھرانکشاف ہواکہ دلہن دوتولے سونا بھی اپنے ساتھ لے جاچکی ہے ۔

ریاض فتیانہ گلاسگو میں زرتاج گل اور امین اسلم کے درمیان ہوئے جھگڑے کی بات پر ڈٹ گئے،پارٹی سے فارغ کرنا ہے تو کر دیں، بے عزتی برداشت نہیں کروں گا۔

کپتان بابرا عظم نے بنگلہ دیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں فتح کا کر یڈٹ کسے دیا ؟ جانئے

FOLLOW US