Sunday January 19, 2025

حسن علی نے ایسا اعزاز اپنےنام کرلیا کہ ناقدین دنگ رہ جائیں

اسلام آباد : پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باولر حسن علی نے منفرد اعزاز اپنے نام کرتے ہوئے ناقدین کے منہ بھی بندکردیئے ہیں ،وہ سال 2021ء میں سب سے زیادہ انٹرنیشنل وکٹیں حاصل کرنے والے باولر بن گئے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق حسن علی نے تینوں فارمیٹس (ٹیسٹ ، ون ڈے، اور ٹی ٹوئنٹی) میں اس سال مجموعی طور پر 64 وکٹیں حاصل کی ہیں۔بنگلادیش کیخلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں حسن علی نے تین وکٹیں حاصل کیں اور میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔ پاکستان نے یہ میچ چار وکٹوں سے جیتا۔اس کے علاوہ پاکستان کے شاہین شاہ آفریدی نے رواں برس اب تک 62 اور سری لنکا کے چمیرا نے 50 وکٹیں حاصل کی ہیں۔جنوبی افریقی بولر طبریز شمسی نے بھی اس سال 50 انٹرنیشنل وکٹیں حاصل کی ہیں۔

وزیردفاع پرویز خٹک کے بھائی اور بھتیجےکا پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان

نواز شریف کو برطانیہ سے نکلوانے کیلیے 3 خط لکھے، شہزاد اکبر

لاہور ہائی کورٹ اِن ایکشن ، شہر میں ون وے کی خلاف ورزی پر اتنا زیادہ جرمانہ کرنے کا حکم دے دیا کہ شہری بھول کر بھی یہ غلطی نہ کریں

FOLLOW US