Monday January 20, 2025

آؤٹ سٹینڈنگ رضوان کی وجہ سے بابراعظم بھی اچھا کھیلتا ہے: ہربھجن سنگھ

دبئی : بھارتی ٹیم کے سابق سپنر ہربھجن سنگھ نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کی تعریفوں کے پل باندھ دیے۔ اپنے یو ٹیوب چینل پر ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنل میچز پر تبصرہ کرتے ہوئے ہربھجن سنگھ نے کہا کہ پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے آسٹریلیا کے خلاف بہت اچھا سکور کیا تھا اور پاکستان میچ جیت سکتا تھا لیکن شاید اس کے فیصلوں میں کہیں تھوڑی غلطی ہو گئی اور پاکستان اپنے اعصاب پر قابو نہ رکھ سکا جس کی وجہ سے میچ آسٹریلیا جیت گیا۔ قومی ٹیم کے اوپنرز کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ہربھجن سنگھ کا کہنا تھا آسٹریلیا کے خلاف بابراعظم اور محمد رضوان نے اپنی ٹیم کو بڑا تگڑا سٹارٹ فراہم کیا، دونوں بہت ہی شاندار ہیں لیکن بدقسمتی سے بابراعظم 39 رنز بنا کر آؤٹ ہو گیا تاہم رضوان نے پورے ٹورنامنٹ میں انتہائی شاندار بلے بازی کی۔

’’ تمام شادیاں پسند اور پیار کی کیں‘‘ تیسری شادی کی آفر کس پی ٹی آئی رہنما کو کی تھی؟ عتیقہ اوڈھو کے انکشافات

ہربھجن سنگھ کا کہنا تھا کہ محمد رضوان کی ہی وجہ سے بابراعظم کھل کر کھیل پاتے ہیں، رضوان کے باعث بابر کو ٹائم ملتا ہے جس کی وجہ سے وہ بعد میں کھل کر کھیلتے ہیں، رضوان سٹرائیک کو روٹیٹ کرکے بابر کے کندھوں سے بہت سارا پریشر ہٹا دیتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ بابر ٹی ٹونٹی فارمیٹ میں بہت کامیاب ہیں کیونکہ ان کے سامنے جو بلے باز کھیل رہا ہے وہ بہت تگڑا ہے۔
محمد رضوان کو کریڈٹ دیتے ہوئے ہربھجن سنگھ کا مزید کہنا تھا کہ انہوں نے اس کلینڈر ایئر میں 1000 رنز بنا لیے ہیں، وہ خود کو کمال کے اوپنر کے طور پر سامنے لائے ہیں اور اتنے رنز بنانا قابل تعریف ہے، ویلڈن رضوان۔

سینئر اینکر جاوید چوہدری کا بیٹا 3 دوستوں سمیت شراب کے نشے میں دھت ہو کر سرکاری کالج میں گھس گیا

FOLLOW US