Monday January 20, 2025

پاکستان کو شکست دے کر آسٹریلیا فائنل میں پہنچ گیا

دبئی: ٹی 20 ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں آسٹریلیا نے پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق دبئی میں کھیلے جانے والے دوسرے سیمی فائنل میں آسٹریلیا نے پاکستان کی جانب سے دیا جانے والا 177 رنز کا ہدف 19ویں اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ قبل ازیں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 176 رنز بنائے اور آسٹریلیا کو جیت کے لیے 177 رنز کا ہدف دیا تھا۔ محمد رضوان نے 52 گیندوں پر 67 رنز کی اننگز کھیلی، ان کی اننگز میں 4 بلند و بالا چھکے اور تین چوکے شامل تھے، رضوان کو مچل اسٹارک نے آؤٹ کیا۔ کپتان بابر اعظم 39 رنز بنا کر ایڈم زمپا کو وکٹ دے بیٹھے، جارح مزاج بیٹر آصف علی بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔ شعیب ملک ایک رن بنا کر مچل اسٹارک کا نشانہ بنے، فخر زمان 55 رنز کی ناٹ آؤٹ اننگز کھیلی، ان کی اننگز میں چار چھکے اور تین چوکے شامل تھے۔

شاداب خان نے 4 وکٹیں لے کر بڑا ریکارڈ بھی بنا دیا

یا اللہ خیر ، ورلڈ کپ کے دوران میاں شہباز شریف کی طبیعت ناساز ، افسوسناک خبر

FOLLOW US