Thursday January 23, 2025

جنوبی افریقہ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد انگلینڈ کو10 رنز سے شکست دیدی

شارجہ : جنوبی افریقہ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد انگلینڈ کو10 رنز سے شکست دیدی۔انگلینڈ نے ٹاس جیت کرجنوبی افریقہ کوپہلے بیٹنگ کی دعو ت دی ،جنوبی افریقہ نے مقررہ 20 اوورز میں 2 وکٹ کے نقصان پر 189 رنز بنائے۔ ریزا ہینڈرکس صرف 2 رنز بنانے کے بعد معین علی کا شکار بنے۔ کوئنٹن ڈی کاک نے 34 رنز کی اننگز کھیلی۔وان ڈار ڈاسن نے جارحانہ انداز اپناتے ہوئے نصف سنچری اسکور کی اور 94 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے جب کہ ایڈن مارکرم نے ان کا بھرپور ساتھ دیتے ہوئے صرف 24 گیندوں پر نصف سنچری اسکور کی۔ انگلینڈ کی جانب سے معین علی اور عادل رشید نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔اس سے قبل کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز کو شکست دی جس کے بعد آسٹریلیا 8 پوائنٹس کے ساتھ گروپ میں دوسرے نمبر پر آگیا جب کہ جنوبی افریقا کو اگلے مرحلے میں رسائی حاصل کرنے کے لیے انگلینڈ کو اچھے مارجن سے شکست دینا ہوگی۔انگلینڈ کی ٹیم مقررہ بیس اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر179رنز بناسکی

وفاقی حکومت نے کالعدم جماعت پر پابندی ہٹانے کی منظوری دے دی

حکومت پٹرول اور ڈالر کی قیمت 200 روپے تک لے جانا چاہتی ہے خورشید شاہ نے حکومت پر سنگین الزام عائد کردیا

یہ نہیں سوچ رہے کہ سیمی فائنل میں مدمقابل کون ہوگا، جو بھی سامنے آئےگا شکست دیں گے۔۔۔پاکستانی کھلاڑیوں کے عزائم بلند!

FOLLOW US