Wednesday May 8, 2024

وفاقی حکومت نے کالعدم جماعت پر پابندی ہٹانے کی منظوری دے دی

اسلام آباد : وفاقی حکومت نے کالعدم جماعت پر پابندی ہٹانے کی منظوری دے دی، پابندی ہٹانے کی منظوری تھرو سرکولیشن وفاقی کابینہ سے لی گئی ،کالعدم جماعت نے آئندہ پرتشدد احتجاج نہ کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ ذرائع نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق وفاقی کابینہ نے سرکولیشن سمری کے ذریعے کالعدم جماعت پر پابندی ہٹانے کی منظوری دے دی، وزارت داخلہ نے وفاقی کابینہ کوکالعدم جماعت سے پابندی ہٹانے کی سفارش کی تھی، پنجاب حکومت نے کالعدم جماعت کے نام سے کالعدم کا لفظ ہٹانے کی سفارش کی، کالعدم جماعت نے آئندہ پرتشدد احتجاج نہ کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے، کالعدم جماعت آئین اور قوانین کا احترام کرے گی۔

پاکستان کا سیمی فائنل میں کس ٹیم سے جوڑ پڑے گا ؟ فیصلہ ہو گیا

واضح رہے گزشتہ روز پنجاب کابینہ نے تھرو سرکولیشن کالعدم جماعت سے پابندی اٹھانے کی منظوری دی تھی، وزیراعلیٰ پنجاب نے محکمہ داخلہ کی بھجوائی گئی سمری کی ابتدائی منظوری دی تھی، وزیراعلیٰ کی منظوری کے بعد سمری صوبائی کابینہ کے وزرا کو بھجوائی گئی۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے کالعدم جماعت کے ساتھ کالعدم کا لفظ ختم کرانے کیلئے کابینہ سے تھرو سرکولیشن منظوری لینے کا حکم دیا تھا۔ سمری کو کابینہ کے سامنے بذریعہ سرکولیشن پیش کیا گیا، محکمہ داخلہ نے صوبائی وزرا کو معاملے پر جلد سے جلد رائے یا منظوری دینے کی درخواست کی تھی۔ مزید بتایا گیا ہے کہ کابینہ ارکان کو خبردار کیا گیا تھا کہ اگر وزرا نے 3 روز میں رائے نہ دی تو تجاویز منظور سمجھی جائیں گی، منظوری کے بعد پابندی ہٹانے کی سفارشات وفاق کو بھجوا دی جائیں گی۔ تاہم سٹی فورٹی ٹو کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ پنجاب کابینہ نے کالعدم جماعت کے اوپر سے پابندی اٹھانے کی منظوری کے بعد سمری سے متعلق محکمہ داخلہ کو آگاہ کر دیا گیا۔ رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ سمری کی منظوری کے بعد کالعدم جماعت کے تمام کارکنوں کے بلاک شناختی کارڈ اور بینک اکاؤنٹس بھی بحال ہوجائیں گے، جبکہ کالعدم جماعت کے کارکنوں کے نام بھی فورتھ شیڈول سے نکل جائیں گے۔ سمری کی منظوری کے بعد پابندی ہٹانے کی سفارشات وفاق کو بھجوا دی گئی ہیں۔

حکومت پٹرول اور ڈالر کی قیمت 200 روپے تک لے جانا چاہتی ہے خورشید شاہ نے حکومت پر سنگین الزام عائد کردیا

یہ نہیں سوچ رہے کہ سیمی فائنل میں مدمقابل کون ہوگا، جو بھی سامنے آئےگا شکست دیں گے۔۔۔پاکستانی کھلاڑیوں کے عزائم بلند!

FOLLOW US