Monday January 20, 2025

پاکستان کا سیمی فائنل میں کس ٹیم سے جوڑ پڑے گا ؟ فیصلہ ہو گیا

شارجہ : آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے گروپ 1میں سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرنے والی ٹیموں کا فیصلہ ہو گیا ۔ گروپ ون میں پہلے نمبر پرانگلینڈ ہے جبکہ دوسرے نمبر پر آسٹریلیا کی ٹیم نے جگہ بنا لی ہے جبکہ جنوبی افریقہ سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہو گیا ہے ۔ گروپ ٹو میں پاکستان پہلے نمبر پر ہے اور سیمی فائنل کے لیے پہلے ہی کوالیفائی کر چکا ہے جبکہ نیوزی لینڈ اور بھارت میں سے سیمی فائنل کے دوڑ میں کون آگے جائے گا ، اس بات کا فیصلہ کل نیوزی لینڈ اور افغانستان کے میچ میں ہوگا۔ لہذا اب سیمی فائنل میں پاکستان اور آسٹریلیا کا جوڑ پڑے گا جبکہ انگلینڈ کے ساتھ بھارت یا نیوزی لینڈ میں سے کسی ایک ٹیم کا جوڑ پڑے گا۔

حکومت پٹرول اور ڈالر کی قیمت 200 روپے تک لے جانا چاہتی ہے خورشید شاہ نے حکومت پر سنگین الزام عائد کردیا

یہ نہیں سوچ رہے کہ سیمی فائنل میں مدمقابل کون ہوگا، جو بھی سامنے آئےگا شکست دیں گے۔۔۔پاکستانی کھلاڑیوں کے عزائم بلند!

ذوالقرنین حیدر سے شادی ہوئی کہ نہیں ٹک ٹاک سٹار کنول آفتاب نے جواب دیدیا

FOLLOW US