شارجہ : ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے گروپ اے کا اہم ترین میچ انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کے مابین شارجہ میں جاری ہے۔ اس میچ پر تین ملکوں کی ٹیموں کی نظریں جمی ہوئی ہیں کیونکہ یہ وہ میچ ہے جس نے آسٹریلیا، انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کے سیمی فائنل میں پہنچنے کا فیصلہ کرنا ہے۔ میچ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے جنوبی افریقہ نے انگلینڈ کو 190 رنز کا ہدف دیا ہے جس کے تعاقب میں انگلش ٹیم کی بیٹنگ جاری ہے۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے مطابق اگر انگلینڈ کی ٹیم اس میچ میں 87 سے کم سکور پر آؤٹ ہوگئی تو سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہوجائے گی اور جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا آگے چلے جائیں گے۔ اگر ایسا نہیں ہوتا تو پھر بھی جنوبی افریقہ کے پاس ایک اور چانس موجود ہے۔ اگر پروٹیز نے انگلش ٹیم کو 131 رنز تک محدود کردیا تو آسٹریلیا ایونٹ سے باہر ہوجائے گی اور جنوبی افریقہ اور انگلینڈ اگلے مرحلے میں کوالیفائی کرجائیں گی۔
بی بی سی نے انگلینڈ کے سابق کپتان مائیکل وان کو شو سے نکال دیا لیکن کیوں ؟ حیران کن انکشاف