Monday January 20, 2025

آئی سی سی کی بڑی غلطی ، ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سے باہر ہونے والی ٹیم کو سیمی فائنل میں بھجوا دیا، ہنگامہ کھڑا ہو گیا

اسلام آباد: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) نے متحدہ عرب امارات میں جاری مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے باہر ہونے والی سری لنکا کو سیمی فائنل کا امیدوار قرار دے دیا۔گزشتہ روز آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے کے گروپ 1 کے مقابلے میں سری لنکا نے دفاعی چیمپئن ویسٹ انڈیز کو 20 رنز سے شکست دے دی۔سری لنکا نے سپر 12 مرحلے میں اپنے تمام میچز کھیل لیے ہیں جبکہ 2 میچز میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد 4 پوائنٹس کے ساتھ ایونٹ کا اختتام کیا۔میچ کے بعد آئی سی سی نے ٹوئٹ کرتے ہوئے سری لنکا کو غلطی سے سیمی فائنل کا امیدوار قرار دے دیا۔تاہم آئی سی سی کی جانب سے تھوڑی دیر بعد ٹوئٹ کو ڈیلیٹ کردیا گیا۔گروپ 1 میں انگلینڈ 8 پوائنٹس کے ساتھ پہلے، آسٹریلیا اور جنوبی افریقا 6،6 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے اور تیسرے نمبر پر موجود ہے جبکہ ویسٹ انڈیز، بنگلادیش اور سری لنکا ایونٹ سے باہر ہوگئے ہیں۔آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے ساتویں ایڈیشن کا سپر 12 مرحلہ متحدہ عرب امارات میں جاری ہے۔

’ہم سب کی زندگی تمہارے ہاتھ میں ہے کچرا‘،بھارت سیمی فائنل میں پہنچنے کیلئے افغانستان پر منحصر،میمز وائرل

بی بی سی نے انگلینڈ کے سابق کپتان مائیکل وان کو شو سے نکال دیا لیکن کیوں ؟ حیران کن انکشاف

FOLLOW US