Tuesday January 21, 2025

بات کروڑوں کی اور دکان پکوڑوں کی شعیب اختر نے بھارت کی شرمناک شکست کی اصل وجہ بتادی

اسلام آباد:سابق سپیڈ سٹار اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیرو شعیب اختر نے کہا ہے کہ جب ہندوستان چھوٹی چھوٹی باتیں اور تکبر کرے گا تو پھر اس کے ساتھ یہی کچھ ہو گا ،اگر بھارت نے ورلڈ کرکٹ کھیلنی ہے تو پھر اسے دوسروں کی عزت کرنا پڑے گی ،نیوزی لینڈ سے شرمناک شکست کے بعد مجھے لگتا ہے کہ افغانستان بھی بھارت کو نہیں چھوڑے گا ،اگر افغانستان ٹاس جیت گیا تو وہ انڈیا کو نہیں چھوڑے گا اور ہندوستان کی شامت آ جانی ہے۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کے لیجنڈ کرکٹر شعیب اختر کا کہنا تھا کہ آج بھارت نے بہت بری کرکٹ کھیلی ہے،میں نے کل ہی کہا تھا کہ اگر نیوزی لینڈ ٹاس جیت گیا تو انڈیا کی شامت آ جانی ہے، ہندوستان نے بہت بڑی بڑی باتیں کی ہیں ،وہ کہتے ہیں نا کہ “بات کروڑوں کی اور دکان پکوڑوں کی “وہی حساب ہوا ہے ان کے ساتھ ،یہ کہتے تھے کہ ہماری بہت بڑی باؤلنگ سائیڈ ہے ،بہت بڑی بیٹنگ سائیڈ ہے ، فیلڈنگ سب سے اچھی ہے،نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں بھارتی ٹیم مکمل پینک میں نظر آئی ،کوہلی اور ورات کے ساتھ پوری ٹیم ہی پریشان دکھائی دی ، انہیں یاد رکھنا چاہئے کہ انسٹا گرام اور سوشل میڈیا پر کرکٹ نہیں کھیلی جاتی ،یہ تھوڑا سنجیدہ ہو جائیں ۔

نیوزی لینڈ سے شکست کے بعد ویرات کوہلی نے ایسی بات کہہ دی کہ پوری انڈین ٹیم کو دنیا کے سامنے تماشا بنا دیا

شیعب اختر نے کہا کہ یہ بکھری ہوئی بھارتی ٹیم تھی ،جس پر اتنا پریشر تھا کہ ان کا میڈیا انہیں بیٹنگ میں نمبر ون ٹیم کے طور پر لے گئے ہیں ،ان بیچاروں کو تو سمجھ ہی نہیں آ رہی کہ آج کے میچ میں اتنا پینک تھا کہ اپنی بیٹنگ لائن ہی تبدیل کردی ،ٹاس ہارتے ہی ان کی چہرے اتر گئے تھے،دوسری بات جب ان کی باؤلنگ دیکھتے ہیں تو یہ وہ باؤلنگ نہیں ہے جو انہیں ورلڈ کپ جتائے،بھارتی ٹیم کو ان کا تکبر لے ڈوبا ہے،بھارت کے خلاف پاکستان نے اتنی بہترین کرکٹ کھیلی کہ ہندوستان کے پاؤں ہی اکھڑ گئے تھے اور نیوزی لیند کے خلاف بھارتی ٹیم اتنا پینک کر گئی کہ ٹیم ہی تبدیل کردی،جب میں انڈین میڈیا پر بیٹھا ہوتا ہوں تو یہی ان سے کہتا ہوں کہ یار تم اتنی بڑی بڑی باتیں کیوں کرتے ہو ؟پھر جب تمہیں بعد میں منہ کی کھانی پڑ جائے گی تو پھر چہرے چھپاتے پھرو گے ،پاکستان نے کبھی تمہاری طرح بھڑکیں ماری ہیں ۔

مسلم لیگ ن کا اپوزیشن اور تحریک انصاف کے ناراض گروپ سے مل کر پنجاب حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا اعلان

کراچی 2060 تک مکمل زیر آب آسکتا ہے رواں برس کراچی میں درجہ حرارت 74 برس میں سب سے زیادہ رہا، ماہرین نے خبردارکردیا

FOLLOW US