Monday January 20, 2025

ٹی ٹونٹی ورلڈکپ: پاک بھارت میچ والے دن ثانیہ مرزا کا سوشل میڈیا سے دو رہنے کا اعلان

لاہور : پاکستان کے سینئر آل راؤنڈر اورسابق کپتان شعیب ملک کی اہلیہ اور بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ نے مرزا نے پاکستان اور بھارت کے درمیان ٹی ٹونٹی ورلڈکپ میچ کے دوران سوشل میڈیا سے دور رہنے کا اعلان کر دیا۔اس بات کی تصدیق بھارتی ٹینس سٹار اور پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سینئر آل راؤنڈر شعیب کی اہلیہ ثانیہ مرزا نے سوشل میڈیا کی مشہور ویب سائٹ انسٹا گرام پر ایک ویڈیو اپ لوڈ کرتے ہوئے کی۔انسٹا گرام پر شیئر کی گئی ویڈیو میں ثانیہ مرزا نے لکھا کہ ٹی ٹونٹی ورلڈکپ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے میچ کے روز سوشل میڈیا سے غائب ہو رہی ہوں۔انسٹا گرام پر بھارتی ٹینس سٹار نے لکھا کہ ’بائی بائی‘۔یاد رہے کہ ٹی ٹونٹی ورلڈکپ میں کل سے کوالیفائنگ راؤنڈ کا آغاز ہو رہا ہے، جبکہ ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کے مین راؤنڈ کا آغاز 23 اکتوبر سے ہو گا۔واضح رہے کہ دبئی میں ہونے والے ٹی ٹونٹی ورلڈکپ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والا میچ 24 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔

آئی ایم ایف کی پاکستان کو 300ارب سے زائد سیلز ٹیکس چھوٹ، سبسڈیز ختم کرنے کی تجویز

وادی گلوان میں بھارتی فوجیوں کی پٹائی، چین نے ویڈیو جاری کردی

’جام کمال نے اپنی مرضی سے استعفیٰ دیا تھا، پارٹی صدارت چاہتے ہیں تو دوبارہ الیکشن لڑیں‘

FOLLOW US