Friday April 26, 2024

ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ ، صہیب مقصود کی جگہ کس کھلاڑی کی ٹیم میں شمولیت کا سب سے زیادہ امکان ہے ؟ نام سامنے آ گیا

لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے اہم کھلاڑی صہیب مقصود انجری کا شکار ہونے کے بعد ٹی ٹوینٹی ورلڈکپ سے باہر ہو گئے ہیں تاہم اب ان کے متبادل کے نام پر بحث شروع ہو گئی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری کر دہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ صہیب مقصود کمر میں تکلیف کے باعث ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ سے باہر ہو گئے ہیں اور ان کے متبادل کا اعلان جلد ہی کیا جائے گا ۔ نجی ٹی وی دنیا نیوز نے ذرائع کے حوالے سے کہاہے کہ صہیب مقصود کے متبادل شعیب ملک کی ٹیم میں شمولیت کے امکانات قوی ہیں ۔ یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ صہیب مقصود نیشنل ٹی ٹوینٹی کپ کے دوران انجری کا شکارہوئے تھے ۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف میڈیکل آفیسر ز اور فیزیو نے صہیب کی انجری کا جائزہ لیا ہے اور میڈیکل پینل نے انہیں آرام کا مشورہ دیاہے ۔

”عائشہ نے مجھے مقدمے میں گرفتار فی ملزم سے پانچ لاکھ روپے لینے کا کہا اور ۔۔“ریمبو نے گرفتاری کے بعد الٹا متاثرہ لڑکی پر الزام لگانا شروع کر دیئے

یاد رہے کہ گزشتہ روز ٹی 20 ورلڈ کپ کے سکواڈ سے فاسٹ باو¿لر محمد حسنین کو ڈراپ کردیا گیا ہے۔ ان کی جگہ شاہنوار دھانی کو سکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔ بلے باز خوش دل شاہ کی جگہ پر بائیں ہاتھ کے اوپننگ بلے باز فخر زمان کو سکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔خوش دل شاہ کو بطور ریزو کھلاڑی ٹیم کے ساتھ لے جایا جائے گا ورلڈ کپ سکواڈ میں سابق کپتان محمد حفیظ کی شمولیت بھی غیر یقینی ہوگئی ہے۔ اعظم خان کی جگہ سابق کپتان سرفراز احمد کو سکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔ اس کے علاوہ بلے باز حیدر علی بھی ٹی 20 ورلڈ کپ کیلئے ٹیم کا حصہ ہوں گے۔

تاریخی خسارہ، مودی سرکار نے قومی ائیر لائن فروخت کردی

بڑے بڑے افسروں کو نوکریوں سے فارغ کرنے کا حکم۔۔ عدالت نے سرکاری ملازمین پر بجلیاں گرادیں، آج تہلکہ خیز خبر

FOLLOW US