کراچی : ٹی 20 ورلڈ کپ کے سکواڈ میں اعظم خان کی شمولیت سے متعلق معین خان نے خاموشی توڑ دی ، کہا کہ میری تو کوئٹہ گلیڈی ایترز میں اعظم کیلئے سفارش نہیں چلتی ۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق وکٹ کیپر بلے باز اور کپتان معین خان نے کہا کہ اعظم خان پر تنقید سے مجھے بہت مزہ آتا ہے ، یہی تنقید اعظم کو بڑا کھلاڑی بنائے گی ، میں نے کوئی سفارش نہیں کی ۔نئے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ رمیز راجہ سے متعلق معین خان نے کہا کہ رمیز راجہ کے قول و فعل میں کوئی تضاد نظر نہیں آیا ۔سابق فاسٹ باولر عاقب جاوید نے اس موقع پر کہا کہ عرصہ دراز کے بعد ایسا چیئرمین دیکھا ہے اس میں اتنی انرجی ہے ، رمیز راجہ کرکٹ کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں ۔واضح رہے کہ آج لاہور میں نئے چیئرمین کرکٹ بورڈ کا انتخاب ہوا ، رمیز راجہ بلامقابلہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے نئے چیئرمین منتخب ہوئے ، اس موقع پر عاقب جاوید اور معین خان بھی موجود تھے ۔
رونالڈو پر جنسی زیادتی کاالزام لگانے والی خاتون کا نام فٹبال میچ کے دوران لہرا دیا گیا