Sunday January 19, 2025

حکومت کا دسویں اور بارہویں کلاس کے تمام طلباء کو پاس کرنے کا فیصلہ کورونا صورتحال کے باعث دوبارہ فوری امتحانات ممکن نہیں

اسلام آباد: حکومت نے دسویں اور بارہویں کلاس کے تمام طلباء کو پاس کرنے کا فیصلہ کرلیا، فیل ہونے والے طلباء کو33 فیصد نمبرز دے کرپاس کردیا جائے گا، کورونا صورتحال کے باعث دوبارہ فوری امتحانات ممکن نہیں۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیرصدارت بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس ہوئی ، جس میں دسویں اور بارہویں کلاس کے تمام طلباء کو پاس کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ ذرائع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ رواں سال فیل ہونے والے طلباء کو33 فیصد نمبرز دے کرپاس کردیا جائے گا، کورونا صورتحال کے باعث دوبارہ فوری امتحانات ممکن نہیں، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات سال میں دو بار ہوں گے،امتحانات کو سپلیمنٹری امتحانات کا نام نہیں دیا جائے گا،آئندہ سال میٹرک کے امتحانات مئی جون میں ہوں گے ،آئندہ سال نیا سیشن اگست سے شروع ہوگا۔

اوپن مارکیٹ میں ڈالر ایک سال کی بلند ترین سطح 169پر پہنچ گیا چار مہینوں میں ڈالر15 روپے82 پیسے مہنگا ہوچکا ہے

خاندان کے دباؤ کے باوجود 10 سال تک منگیتر کا انتظار کرنے والی ہنزہ کی باہمت لڑکی

علیم خان دل شکستہ تھے کہ اپنی حکومت آئی اور جیل جانا پڑا، خان صاحب نے حال بھی نہ پوچھا۔مستعفی ہونے کی وجہ سامنے آ گئی

FOLLOW US