Sunday January 19, 2025

قومی ہیروطلحہ طالب سے فراڈ، حکومت کی جانب سے گاڑی دینے کے نام پر لاکھوں روپے بٹور لیے گیے

لاہور: نامعلوم ملزمان نے قومی ہیروز طلحہ طالب سے وفاقی وزیر کی جانب سے گاڑی دینے کے نام پر لاکھوں روپے بٹو ر لیے۔ تفصیلات کے مطابق طلحہ طالب نے اولمپک گیمز میں ویٹ لفٹنگ مقابلوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا اور فائنل مقابلے میں پانچویں نمبر پر رہے تھے۔حکومت کی جانب سے وطن واپسی پر ان کو انعامات سے نواز ا گیا تھا۔طلحہ طالب کے والد کے مطابق چند روز قبل ایک شخص نے وفاقی وزیر غلام سرور کا نام استعمال کرتے ہوئے کہا کہ حکومت انہیں گاڑی دینا چاہتی ہے تاہم اس کے لیے ٹیکس اور رجسٹریشن کی رقم ہمیں دینا ہوگی،جس پر انہوں نے تین لاکھ 25 ہزار ایک بینک اکاؤنٹ اور 35ہزار روپے ان کے موبائل اکاؤنٹ میں منتقل کیے ۔رقم لینے کے بعد وہ شخص اب غائب ہے۔طلحہ طالب کے والد نے فراڈ کے واقعہ پر پرائم منسٹر پورٹل پر اپنی درخواست جمع کروادی ہے۔

ڈاکٹر عبدالقدیر خان کا ویڈیو پیغام، موت کی خبریں دینے والوں پر برہم ہو گئے میں بالکل خیریت سے ہوں،کچھ احسان فراموش لوگ کل سے خبریں لگارہے ہیں

چوہدری نثار پی ٹی آئی میں شمولیت کا فیصلہ کر چکے سینئر صحافی نے بڑا دعویٰ کر دیا

معروف خاتون اینکر پرسن ماریہ میمن کی مرحومہ والدہ کا سونا نجی بینک کے لاکر سے غائب ، بینک پر چوری کا الزام لگا دیا

FOLLOW US