Sunday January 19, 2025

انعام بٹ ورلڈ بیچ ریسلنگ سیریز کے فائنل میں پہنچ گئے

ایتھنز: پاکستانی ریسلر انعام بٹ ورلڈ بیچ ریسلنگ سیریز کے فائنل میں پہنچ گئے ہیں۔ سیمی فائنل مقابلے میں انہوں نے یوکرائن کے پہلوان کو تین ،ایک سے شکست دی۔ کوارٹر فائنل ميں انعام بٹ نے رومانيہ کے ريسلر کو تین ،صفر سے شکست دی تھی۔فائنل میچ میں انکا مقابلہ آذربائیجان کے پہلوان سے ہوگا۔دوسری جانب پاکستان کے دوسرے ریسلر زمان انور کو آذربائیجان کے ریسلر کے ہاتھوں سیمی فائنل میں شکست ہوئی، جس کے بعد وہ اب برانز میڈل کے لیے میچ گے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل گزشتہ ہفتے انعام بٹ اٹلی میں منعقدہ ورلڈ بیچ ریسلنگ میں اپنے ٹائٹل کے دفاع میں کامیاب رہے تھے اور انہوں نے چوتھی بار یہ ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔

ڈاکٹر عبدالقدیر خان کا ویڈیو پیغام، موت کی خبریں دینے والوں پر برہم ہو گئے میں بالکل خیریت سے ہوں،کچھ احسان فراموش لوگ کل سے خبریں لگارہے ہیں

معروف خاتون اینکر پرسن ماریہ میمن کی مرحومہ والدہ کا سونا نجی بینک کے لاکر سے غائب ، بینک پر چوری کا الزام لگا دیا

FOLLOW US