لاہور : نیوزی لینڈ کی ٹیم 18 سال بعد پاکستان پہنچ گئی ہے اور ان تاریخی لمحات پر شائقین کرکٹ بے حد خوش دکھائی دے رہے ہیںجس کا اظہار سوشل میڈیا پر پوسٹ لگا کر کیا جارہاہے تاہم پاکستان کرکٹ بورڈ نے کرکٹ کے مداحوں کو خوشخبری سنائی ہے کہ ٹکٹوں کی فروخت شروع کر دی گئی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تین ون ڈے میچز راولپنڈی کے سٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے اور ٹکٹوں کی قیمت ایک ہزار سے دو ہزار روپے کے درمیان مختص کی گئی ہے ۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ میچوں پر مشتمل ٹی ٹوینٹی سیریز کے میچز لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے جس کی ٹکٹوں کی قیمت پانچ سو روپے سے تین ہزار روپے تک مختص کی گئی ہے ۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے شائقین کرکٹ کو ہدایت کرتے ہوئے کہاہے کہ جب وہ میچ دیکھنے کیلئے آئی تو اپنی ٹکٹ کے ساتھ کورونا ویکسین کا سرٹیفکیٹ بھی لازمی لائیں جس کے بغیر سٹیڈیم میں داخلے کی اجازت نہیں ہو گی ۔شائقین کرکٹ میچز کے ٹکٹس آن لائن ، کوریئر آفس اور کال پر خرید سکتے ہیں ۔