Sunday January 19, 2025

جسٹس عائشہ ملک سپریم کورٹ کی پہلی خاتون جج نہ بن سکیں جوڈیشنل کمیشن اجلاس میں معاملہ 4,4 ووٹوں سے ٹائی ہوگیا

اسلام آباد: جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں جسٹس عائشہ ملک سپریم کورٹ کی پہلی خاتون جج نہ بن سکیں،جسٹس عائشہ ملک کی تقرری کا معاملہ چار چار ووٹ سے ٹائی ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے جج کی تقرری کیلئے چیف جسٹس گلزار احمد کی زیرصدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ہوا، اجلاس میں جسٹس عائشہ ملک کی جج سپریم کورٹ تقرری کیلئے ووٹنگ ہوئی، جسٹس عائشہ کی تقرری کا معاملہ چار چار ووٹ سے ٹائی ہوگیا۔ جسٹس عائشہ ملک کے حق میں چار ووٹ پڑے اور مخالفت میں بھی چار ووٹ پڑے،جس کے باعث جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں جسٹس عائشہ کے نام پر اتفاق نہ ہوسکا، جوڈیشل کمیشن نے جسٹس عائشہ کے نام پر مزید غور کرنا مئوخر کردیا ہے۔جسٹس عاشہ کی سپریم کورٹ میں ترقی پر وکلاء برادری نے بھی شدید احتجاج کیا تھا کہ سنیارٹی کو نظرانداز کرکے جسٹس عاشہ کو سپریم کورٹ کی جج کیسے بنایا جاسکتا ہے۔

مہنگائی کے وار برقرار۔۔ سونے کی فی تولہ قیمت میں مزید اضافہ

مینار پاکستان واقعہ میں گرفتار ملزم عدالت پیشی کے دوران ماں کے پیروں میں گر گیا۔ ملزم ماں کے پاؤں گر کر معافیاں مانگتا رہا

اس سے قبل 02 ستمبر کو لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عائشہ ملک نے سپریم کورٹ میں تعیناتی کیلئے رضامند ظاہر کی تھی، اس حوالے سے جسٹس عائشہ ملک نے جوڈیشل کمیشن کو رضا مندی سے متعلق تحریری طور پر آگاہ کیا تھا۔ جسٹس عائشہ ‏ملک لاہورہائی کورٹ کی سینئرجج ہیں۔ سپریم کورٹ کے جج جسٹس مشیر عالم 17 اگست کو ریٹائر ہو گئے تھے اور جسٹس عائشہ ملک ‏کو ‏جسٹس مشیرعالم کی جگہ پر جج تعینات کیا جانا تھا۔ لیکن آج جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں چارچار ووٹوں سے تقرری کا معاملہ ٹائی ہونے سے جسٹس عائشہ ملک کو جج سپریم کورٹ بننے پر اتفاق نہ ہوا۔

ترکی میں موجود معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ بڑی مشکل میں پھنس گئیں، ویڈیو پیغام بھی سامنے آگیا

FOLLOW US