Monday January 20, 2025

دوسرا ٹیسٹ میچ، مشکل ترین آغاز کے باوجود بابر اعظم اور فواد عالم نے قومی ٹیم کو مضبوط پوزیشن پر پہنچا دیا

جمیکا : دوسرا ٹیسٹ میچ، مشکل ترین آغاز کے باوجود بابر اعظم اور فواد عالم نے قومی ٹیم کو مضبوط پوزیشن پر پہنچا دیا، چائے کے وقفے تک دونوں بلے باز وکٹ پر موجود، کپتان بابر اعظم کے 65 رنز جبکہ فواد عالم کے 67 رنز کی بدولت پاکستان 3 وکٹوں کے نقصان پر 145 رنز بنا لینے میں کامیاب ۔ تفصیلات کے مطابق جمیکا میں کھیلے جانے والے دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر قومی ٹیم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ۔ پاکستان کی بیٹنگ کا آغاز انتہائی مایوس کن رہا۔عابد علی ایک، عمران بٹ ایک اور اظہر علی صفر رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ قومی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے اور یاسر شاہ کی جگہ نعمان علی کو فائنل الیون کا حصہ بنایا گیا ہے۔ میزبان ٹیم میں بھی ایک تبدیلی کی گئی ہے، الزاری جوزف کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

ان کے سر پر تو حجاب بھی تھا علامہ طاہر اشرفی نے ہراسانی کی وکالت کرنے والوں کو آڑے ہاتھوں لے لیا

پاکستانی ٹیم میں کپتان بابر اعظم، محمد رضوان، اظہر علی، حسن علی، شاہین شاہ آفریدی، محمد عباس، عابد علی ، عمران بٹ، فہیم اشرف، نعمان علی اور فواد عالم شامل ہیں۔ ویسٹ انڈیز کی ٹیم میں کپتان کریگ بریتھ ویٹ،پاول، بونر، روسٹن چیز، جیسن ہولڈر، بلیک ووڈ، کیمار روچ،الزاری جوزف،سیلز اور مائر شامل ہیں۔ واضح رہے کہ پہلے ٹیسٹ میچ میں ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایک وکٹ سے شکست دی تھی۔ قومی ٹیم نے ویسٹ انڈیز کو جیت کے لیے 168 رنز کا ہدف دیا تھا ،میزبان ٹیم نے مطلوبہ ہدف 9 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا تھا۔

امریکی جیل میں قید ڈاکٹرعافیہ صدیقی پر حملہ ، برطانوی تنظیم کا تہلکہ خیز انکشاف

FOLLOW US