Monday January 20, 2025

نیوزی لینڈ کے دورہ پاکستان سے متعلق خدشات، پاکستان کرکٹ بورڈ نے شائقین کرکٹ کیلئے اہم پیغام جاری کر دیا

لاہور : نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کے حوالے سے خدشات پر پاکستان کرکٹ بورڈ کا ردعمل بھی سامنے آ گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق افغانستان کی صورتحال کے بعد مختلف میڈیا رپورٹس میں نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے دورہ پاکستان کے حوالے سے خدشات کا اظہار کیا جا رہا تھا۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے ترجمان کی جانب سے اس حوالے سے ایک بیان جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ راولپنڈی میں سیریز کی میزبانی کی بھرپور تیاری کر رہے ہیں اور پی ایس ایل کی طرح نیوزی لینڈ سیریز میں بھی کھلاڑیوں کو “اسٹیٹ گیسٹ” کا درجہ حاصل ہو گا۔ ترجمان پی سی بی کے مطابق نیوزی لینڈ بورڈ نے دورے کے حوالے سے پی سی بی سے تاحال کوئی بات نہیں کی ہے۔ترجمان پی سی بی کا کہنا ہے کہ ریگ ڈیکاسن کا اس ماہ ہونے والا دورہ پہلے سے ہی شیڈول تھا، ریگ ڈیکاسن کی آمد کا خطے کی بدلتی صورتحال سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ ترجمان نے کہا کہ ریگ ڈیکاسن نیوزی لینڈ کے ساتھ انگلینڈ کے بھی سکیورٹی کنسلٹنٹ ہیں، غیر ملکی کنسلٹنٹ نیوزی لینڈ اور انگلینڈ دونوں کو پاکستان میں سکیورٹی صورتحال کے حوالے سے فیڈ بیک دیں گے۔

طالبان سے کوئی دشمنی نہیں، بات چیت کے لیے دروازے کھلے ہیں، امریکی وزیر دفاع

ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ ہوم ایونٹ کے مترادف: بابراعظم یو اے ای میں بہت زیادہ کرکٹ کھیلی لہٰذا کنڈیشنز کا بخوبی اندازہ ہے

اشرف غنی کی 42 سالہ بیٹی کس ملک میں پرتعیش زندگی گزار رہی ہیں؟

FOLLOW US