Wednesday January 22, 2025

میرے میاں کہاں ہیں؟ ساحل پر کرکٹرز کی تصویر پر سرفراز کی اہلیہ کا پی سی بی سے سوال

اسلام آباد : اس وقت پاکستان کرکٹ اسکواڈ ویسٹ انڈیز کے دورے پر بارباڈوس میں موجود ہے جبکہ گزشتہ روز کورونا ٹیسٹ منفی آنے کے بعد ٹیم کی آئسولیشن بھی ختم کردی گئی تھی۔ اب پاکستان کرکٹ بورڈ نے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے اسکواڈ کی بارباڈوس کے ساحل پر ٹریننگ کی تصاویر شیئر کیں۔ان تصاویر میں کھلاڑی ٹریننگ کے ساتھ ساتھ تفریح بھی کررہے ہیں۔ ایسے میں اسکواڈ میں شامل سابق کپتان اور وکٹ کیپر سرفراز کی اہلیہ خوش بخت سرفراز نے تصاویر میں شوہر کے نظر نہ آنے پر پی سی بی پوچھ لیا کہ میرے شوہر کہاں ہے؟سرفراز کی اہلیہ کے شوہر سے متعلق پوچھنے پر سوشل میڈیا صارفین نے بھی تبصرے شروع کردیے۔دوسری طرف قومی کرکٹ ٹیم کے ویسٹ انڈیز پہنچنے پر کورونا ٹیسٹ کرلیے گئے۔

بابری مسجد کے انہدام پر نادم ہوکر مسلمان ہونیوالا شخص پراسرار طور پر جاں بحق یکم جون 1993ء کو اسلام قبول کیا‘ 26 سال میں 91 مساجد تعمیر کیں، جن میں 59 زیر تعمیر ہیں

انگلینڈ کیخلاف تین ون دے اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلنے کے بعد پاکستان ٹیم بارباڈوس پہنچی جہاں ان کیآرائیول پر کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔ قومی اسکواڈ میں شامل تمام ارکان ایک روز تک آئسولیشن میں رہیں گے جبکہ کورونا ٹیسٹ کے رزلٹ منفی آنے پر قومی اسکواڈ 23 جولائی سے ٹریننگ سیشنز کا آغاز کرے گا۔قومی کرکٹ ٹیم کے دورہ ویسٹ انڈیز میں پانچ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل اور دو ٹیسٹ میچز شامل ہیں۔پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین پہلا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ 27 جولائی کو کھیلا جائے گا جبکہ پاکستان میں موجود ٹیسٹ ٹیم کے 11 کھلاڑی 26 جولائی کو بارباڈوس جائیں گے اور تمام 11 کھلاڑیوں کی آئسولیشن کل سے شروع ہوگی۔جبکہ سرفراز کی اہلیہ کا سوال اب بھی اپنی جگہ پر موجود ہے کہ ان کا شوہر کہاں ہیا ور اسی بحث کو لے کر سوشل یڈیا صارفین طرح طرح کے تبصرے کرتے نظر آ رہے ہیں۔

”مجھے بھارتیوں نے 50 کروڑ روپے کی آفر کی اور کہا کہ ۔۔“سابق ٹیسٹ کرکٹر عبدالرزاق نے حیران کن دعویٰ کر دیا

FOLLOW US