Sunday January 19, 2025

کیا آپ کو پتہ ہے کہ گزشتہ 47 سال میں پاکستان نے انگلینڈ میں کوئی ون ڈے سیریز نہیں جیتی؟

لارڈز : انگلینڈ نے پاکستان کو گزشتہ روز دوسرے ون ڈے میں شکست دینے کے ساتھ تین میچوں کی سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن کامیابی حاصل کرلی ہے لیکن آپ کو یہ جان کر حیرت ہوگی کہ پاکستان گزشتہ 47 سال میں انگلینڈ میں کوئی ون ڈے سیریز نہیں جیت پایا۔ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان اب تک انگلینڈ کی سرزمین پر 12 ون ڈے سیریز کھیلی جا چکی ہیں جن میں سے 10 میں انگلینڈ جب کہ ایک میں پاکستان نے کامیابی حاصل کی ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان ایک سیریز برابر رہی تھی۔ پاکستان نے انگلینڈ کے ہوم گراؤنڈ پر آخری اور اکلوتی ون ڈے سیریز سنہ 1974 میں جیتی تھی۔ یہ سیریز دو ایک روزہ میچز پر مشتمل تھی جس کے پہلے میچ میں پاکستان نے سات جب کہ دوسرے میچ میں آٹھ وکٹوں سے فتح حاصل کی تھی۔ پاکستان کے اس دورے کے دوران تین ٹیسٹ میچز بھی کھیلے گئے تھے جو بے نتیجہ ختم ہوئے تھے۔

میرے بس میں ہوتا تو بابراعظم کی جگہ حسن علی کو قومی ٹیم کا کپتان بناتا: شعیب اختر

قومی ٹیم موجودہ حکمت عملی کے تحت کھیل کر کسی ٹاپ ٹیم کو نہیں ہرا سکتی سابق کپتان شاہد آفریدی نے قومی ٹیم کو اہم مشورہ دے دیا

FOLLOW US