Saturday May 11, 2024

سردار تنویر الیاس کی الیکشن مہم میں تیزی آ گئی ، سیاسی جماعتوں کے اہم رہنماؤں نے حمایت کا اعلان کردیا

باغ:وزیراعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی ،پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے مرکزی رہنما اور ایل اے 15 وسطی باغ سے نامزد امیدوار سردار تنویر الیاس خان کی الیکشن مہم میں تیزی آ گئی ہےاور حلقے کی معروف سیاسی شخصیات نے تحریک انصاف میں شامل ہوتے ہوئے سردار تنویر الیاس کی مکمل حمایت کا اعلان کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر کےانتخابات کی تاریخ نزدیک آنے کے ساتھ ہی ریاست میں سیاسی گہما گہمی میں اضافہ ہو گیا ہے، مسلم کانفرنس ،تحریک انصاف ، مسلم لیگ ن ،پیپلز پارٹی سمیت دیگر چھوٹی بڑی علاقائی تنظیموں اور آزاد امیدواروں نے اپنی کمپئین تیز کردی ہے۔آزاد کشمیر کے انتخابات میں کئی سیٹوں پر سخت مقابلے کی توقع ہے۔ایل اے 15 وسطی باغ کی نشست پر تحریک انصاف کے نامزد امیدوار اورپی ٹی آئی کے مرکزی رہنما سردار تنویر الیاس خان کی الیکشن مہم میں تیزی آ گئی ہے اور مختلف سیاسی جماعتوں کے مقامی رہنما اور ورکرز بڑی تعداد میں اپنی پرانی سیاسی وابستگی کو ترک کرتے ہوئے سردار تنویر الیاس کی حمایت کرتے دکھائی دے رہے ہیں ۔

مفتی عزیز الرحمان کی طالب علم سے زیادتی کیس کا معاملہ نیا رخ اختیار کر گیا ڈی این اے میچ نہ ہو سکا،زیادتی کے شواہد بھی نہیں ملے

اتوار کےروزسردار تنویر الیاس خان نےاپنے حلقے میں نعمان پورہ ،ہاڑی گہل،سدھن گلی،بنی منہاساں سمیت کئی علاقوں میں انتخابی دفاتر قائم کر دیئے ہیں جبکہ اس موقع پر وسطی باغ کی عوام نے سردار تنویر الیاس کا شاندار استقبال کیا اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں ۔ سردار تنویر الیاس خان سے کفل گھڑ سے راجہ محمد ارشاد، راجہ عتیق راجہ ناصر عزیز، کی قیادت میں جبکہ بھرکہ سےحاجی افتخار مغل، محمداخلاق کی قیادت میں اور نڑیولہ سے مختلف وفود نے ملاقاتیں کیں اور انہیں اپنے مکمل تعاون اور حمایت کا یقین دلایا ۔نعمان پورہ راجہ اکرم خان کی رہائشگاہ پر منعقد تقریب میں پہنچنے پر سردار تنویر الیاس خان کا شاندار استقبال کیا گیا ، اس موقع پر راجہ شفاعت خان ، بیگم امتیاز نسیم، راجہ امتیاز طاہر، سردار الیاس خان، سردار افتخار رشید، سردار صغیر بیگ، رانا سرفراز، سردار امتیاز شاہین ، راجہ قمر زمان،سردار تنویر سرور، سردار وحید ارشاد ، راجہ مسعود، مظہر رہاض، سید خالد گردیزی، سردار اسد آزاد اور دیگر بھی اُن کے ہمراہ موجود تھے۔

بلاول بھٹو کا طیارہ بڑے حادثے سے بال بال بچ گیا، طیارے کی ہنگامی لینڈنگ

سردار احسن چغتائی ،سردار عرفان چغتائی ،سردار یاسرعرفات چغتائی کی رہائشگاہ پر دیے گے عشائیہ میں سردار تنویر الیاس خان نے شرکت کی جبکہ اہل علاقہ کی طرف سے تحریک انصاف کے مرکزی رہنما کا بھر پور استقبال کیا گیا ،اس موقع پر مولانا عبدالمالک،سردار خلیق عارف،سردار غلام مرتضی خان ، مولانا عبداللہ ، چوہدری عبدالرشید ، مولانا بشیر بھٹی، سردار انور، مولانا محمد ادریس،ہیڈماسٹر ریٹائرڈ خواجہ بشیر ، سردار جنید اکبر اور دیگر عمائدین نے آمدہ انتخابات میں سردار تنویر الیاس خان کو اپنے ہر ممکن سپورٹ اور تعاون کی یقین دہانی کروائی ۔

FOLLOW US