Monday January 20, 2025

تائیوان،کراٹے کلاس کے دوران 27 مرتبہ زمین پر پٹخنے سے 7 سالہ بچہ ہلاک

تائپے سٹی : تائیوان میں کراٹے کلاس کے دوران 7 سالہ بچہ 2 درجن سے زائد بار زمین پر پٹخے جانے سے جان کی بازی ہار گیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق رواں برس اپریل میں ایک ٹرینر اور بچے کے ساتھی نے جوڈو کراٹے کی کلاس کے دوران 7 سالہ بچے پر پریکٹس کرنے کے دوران اسے تقریباً 27 بار زمین پر پٹخا جس سے اس کے دماغ پر شدید چوٹیں آئیں، بعد ازاں متاثرہ بچہ کوما میں چلا گیا جس کے بعد اس کی زندگی کو بچانے کے لیے اسے ہسپتال کے انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں داخل کروانا پڑ گیا تاہم بچہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان کی بازی ہار گیا ۔

یکم جولائی سے فی لیٹر پٹرول کتنا مہنگا کرنے کی تیاری کی جارہی ہے؟ جان کر پاکستانیوں کی چیخیں نکل جائیں گی

مقامی میڈیا کے مطابق واقعے کے 70 روز بعد بچے کے والدین نے اس معاملے پر خاموشی توڑتے ہوئے حقائق سے پردہ اٹھایا ۔ تائی پی ٹائمز کے مطابق 60 سالہ ٹرینر پر چھوٹے بچے کو جرم کے ارتکاب کے لیے استعمال کرنے اور بچے کو جسمانی تشدد کا نشانہ بنانے کے الزامات عائد کیے گئے تاہم بعد ازاں جوڈو کراٹے ٹرینر نے صرف 3583 امریکی ڈالر میں اپنی ضمانت کروا لی۔

FOLLOW US