Sunday May 5, 2024

یکم جولائی سے فی لیٹر پٹرول کتنا مہنگا کرنے کی تیاری کی جارہی ہے؟ جان کر پاکستانیوں کی چیخیں نکل جائیں گی

اسلام آباد: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات میں چھ روپے فی لٹر تک اضافے کی تیاری کرلی ہے۔ نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق اوگرا نے یکم جولائی سے پیٹرولیم مصنوعات مہنگی کرنے کے لیے تجویز ارسال کردی جس میں پیٹرول 6 روپے فی لٹر اور ہائی اسپیڈ ڈیزل 3 روپے فی لٹر مہنگا کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔اوگرا کی سمری پیٹرولیم ڈویژن کو ارسال کردی گئی ہے تاہم قیمتوں سے متعلق حتمی فیصلہ وزیر اعظم عمران خان کریں گے جس کے بعد وزارت خزانہ نئی قیمتوں کا اعلان کل کرے گی۔

بلامعاوضہ قرآنی آیات لکھنے والا ہندو خطاط۔ انیل کمار اب تک 200 سے زائد مساجد کی محرابوں اور دیواروں پر دلکش انداز سے تحریریں لکھ چکے ہیں

ذرائع کے مطابق اس اضافے کے لیے ورکنگ موجودہ پیٹرولیم لیوی کی مناسبت سے کی گئی ہے، پیٹرولیم لیوی کے تناسب سے پیٹرولیم مصنوعات میں 30 روپے سے زائد کا اضافہ بنتا ہے، 30 روپے لیوی کے حساب سے ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 34 روپے اور پیٹرول کی قیمت میں 37 روپے بنتا ہے۔

یکم جولائی سے ملک بھر میں سینما ہالز کھولنے کا فیصلہ کاروباری مراکز کی ٹائمنگ رات دس بجے تک کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا

FOLLOW US