Wednesday January 22, 2025

ڈیل اسٹین کے کمرے میں کس پاکستانی کرکٹر کی تصویر ہے؟شائقین کیلئے اہم خبر آگئی

اسلام آباد: جنوبی افریقا کے سابق فاسٹ بولر ڈیل اسٹین نے اپنے کمرے میں لگی ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں ان کے ہمراہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کے لیفٹ آرم بولر رومان رئیس موجود ہیں۔پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں اسلام آباد کی نمائندگی کرنے والے رومان رئیس نے ٹوئٹر پر ڈیل اسٹین کی سالگرہ کے موقع پر ان کے ہمراہ دو تصاویر شیئر کرتے ہوئے کرکٹر کو سالگرہ کی مبارکباد پیش کی۔پاکستانی کرکٹر رومان رئیس نے ڈیل اسٹین کو نمبر ون اور لیجنڈ قرار دیا۔جنوبی افریقی کرکٹر نے رومان رئیس کا شکریہ ادا کیا اور اپنے کمرے کی تصویر شیئر کی جہاں فوٹو فریم میں دونوں اسلام آباد کی کِٹ میں کھڑے ہیں۔کچھ صارفین ڈیل اسٹین کے کمرے میں رومان رئیس کی تصویر دیکھ کر چونک گئے جبکہ زیادہ تر افراد نے دونوں کرکٹر کی دوستی اور محبت پر خوشی کا اظہار کیا۔خیال رہے کہ ڈیل اسٹین گزشتہ برس پی ایس ایل میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کرچکے ہیں۔

شادی ہوئی نہ منگنی، حریم شاہ کا ڈرامہ بے نقاب، خبر پڑھ کر آپ ششدر رہ جائینگے

FOLLOW US