Sunday January 19, 2025

دورہ جنوبی افریقہ میں یونس خان اور حسن علی کے درمیان تلخ کلامی کا انکشاف

کراچی : دورہ جنوبی افریقہ میں یونس خان اور حسن علی کے درمیان بھی تلخ کلامی کا انکشاف سامنے آیا جس پر بیٹنگ کوچ خاصا ناراض ہو گئے۔ میڈیا ذرائع نے بتایا کہ سنچورین میں ٹی ٹوئنٹی میچ کے بعد ڈریسنگ روم میں یونس نے حسن کو اپنی ڈومین سے ہٹ کر کسی بات پر کچھ سجھانے کی کوشش کی جس پر انہوں نے بھی سخت جواب دیا۔ یونس خان کھلاڑیوں کو ڈسپلن کی خلاف پر کھری کھری سنا رہے تھے تو اس دوران حسن علی نے انہیں جواب دیا کہ ڈسپلن آپ کا کام نہیں، جس پر تلخ کلامی ہوئی۔ دونوں کے بیچ بچاؤ کے لیے ٹیم مینجمنٹ اور آفیشلز کو آنا پڑا۔ معاملہ مزید بگڑنے سے پہلے ہی یونس وہاں سے چلے گئے ۔ تلخ کلامی کے بعد یونس خان نے خود کو کمرے میں بند کرلیا تھا اور کسی بھی کوئی بات نہیں کی، انہوں نے ٹور میں زیادہ تر خاموشی ہی اختیار کی۔

معروف اداکارہ بیگم خورشید شاہد لاہور میں انتقال کرگئیں

بعد ازاں سینئر کرکٹرز کے سمجھانے پر حسن علی معذرت کیلئے ان کے پاس گئے لیکن یونس خان نے حسن علی سے بات کرنے سے صاف انکار کردیا اور پورے دورے کے دوران یونس خان اور حسن علی میں بات چیت بند رہی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق بیٹنگ کوچ یونس خان کے مستعفی ہونے کے بعد ایک اور معاملہ سامنے آیا ، ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق کوچ کی ایک بالر سے تلخ کلامی بھی ہوئی تھی۔ اس حوالے سے رابطے پر پی سی بی نے تبصرے سے گریز کیا جبکہ یونس خان دستیاب نہیں ہو سکے۔ واضح رہے کہ یونس خان کو گذشتہ برس نومبر میں دو سالہ کانٹریکٹ پر آئی سی سی مینز ٹی 2022 ورلڈ کپ تک کے لیے کوچ مقرر کیا گیا تھا۔ انہوں نے چند روز قبل بیٹنگ کوچ کی پوسٹ سے استعفٰی دے دیا تھا۔ یونس خان کے استعفے پر تبصرہ کرتے ہوئے پی سی بی کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان نے کہا تھا کہ یونس کی صلاحیتوں اور تجربے کے ماہر سے محروم ہونا افسوسناک ہے۔

FOLLOW US