Sunday January 19, 2025

معروف اداکارہ بیگم خورشید شاہد لاہور میں انتقال کرگئیں

لاہور: پاکستان ٹیلی وژن کی معروف اداکارہ بیگم خورشید شاہد 95 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں۔ تفصیلات کے مطابق معروف صداکار اور ٹیلی ویژن کی اداکارہ بیگم خورشید شاہد کا انتقال ہوگیا ، جس کی تصدیق ان کے بیٹے سلمان شاہد نے کی اور بتایا کہ ان کی والدہ کافی عرصے سے شدید علیل تھیں اور آج وہ خالق حقیقی سے جاملیں۔ بتایا گیا ہے کہ بیگم خورشید شاہد کی نماز جنازہ آج شام 4 بجے لاہور کے علاقے ڈیفنس فیز 2 ای بلاک میں اداکی جائے گی ، جس کے بعد ان کی تدفین فیز 7 کے قبرستان میں کی جائے گی۔ بیگم خورشید شاہد 19 نومبر 1931ء کو پیدا ہوئیں، پاکستان کی معروف فنکارہ خورشید شاہد نے اہنی فنی زندگی کا آغاز آل انڈیا ریڈیو سے کیا تھا ، انہوں نے اپنے فنی زندگی کا آغاز مغنیہ کے طور پر کیا ، روشن آرا بیگم کی شاگردی اختیار کی اور موسیقی کی بڑی بڑی محفلوں میں بھی داد و تحسین وصول کی۔

حریم شاہ کی منگنی ہو گئی ؟ ٹک ٹاک سٹار کی سوشل میڈیا پر ایسی پوسٹ کے صارفین کشمکش میں مبتلا ہو گئے

بعد ازاں ریڈیو پر صداکاری اور ٹیلی وژن پر اداکاری کے جوہر دکھائے ، ان کے مشہور ڈراموں میں فہمیدہ کی کہانی استانی راحت کی زبانی کا نام سرفہرست ہے ، اس کے علاوہ انہون نے چند فلموں میں بھی کام کیا جن میں چنگاری اور بھولا ساجن کے نام شامل ہیں۔ حکومت پاکستان نے انہیں 14 اگست 1995 کو صدارتی تمغہ حسن کارکردگی عطا کیا تھا ، معروف اداکار سلمان شاہد ان کے فرزند ہیں ، خورشید شاہد خود بھی اداکارہ تھیں جب کہ ان سے شادی کرنے کے لیے آل انڈیا ریڈیو کے ڈائریکٹر جگل کشور مہرا مسلمان ہو گئے تھے۔

بالی ووڈ اداکارہ سشمیتا سین پاکستان آنے کیلئے بے تاب

FOLLOW US