Sunday May 19, 2024

شاہد آفریدی نے اپنے کیرئیر کا آخری پی ایس ایل سیزن کس ٹیم کی طرف سے کھیلنے کی خواہش ظاہر کردی؟

کراچی:پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کیریئر کا آخری سیزن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے کھیلنے کی خواہش ظاہر کردی۔نجی نیوز چینل ڈان نیوز کے پروگرام انہوں نے کہا کہ میں اس وقت ملتان سلطانز کا حصہ ہوں اور اگر انہوں نے مجھے اجازت دی تو میں اپنے آخری سیزن میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کرنا چاہوں گا۔خیال رہے کہ شاہد آفریدی پی ایس ایل کے رواں سیزن میں ٹریننگ کے دوران کمر کی انجری کے باعث ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئے تھے تاہم ان کی ٹیم ملتان سلطانز نے ان کے بغیر چمپیئن بننے کا اعزاز حاصل کیا۔

FOLLOW US