Wednesday May 8, 2024

مصباح الحق نےمحمد عامر کی ٹیم میں واپسی کیلئے شرط عائد کردی،شائقین کیلئے اہم خبر آگئی

اسلام آباد:قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق کا کہنا ہے کہ محمد عامر کی کارکردگی ان کے ٹیم سے ڈراپ ہونے کی وجہ تھی۔ ہیڈ کوچ مصباح الحق نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ محمد عامر نے خود انٹر نیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی، اگر محمد عامر ریٹائرمنٹ واپس لیتے ہیں اور ان کی کارکردگی اچھی ہوتو مجھے کوئی مسئلہ نہیں ۔ ان فارم بلےبازوں کو ضرور مواقعے ملنے چاہییں۔ کسی بھی کھلاڑی کی فارم کے بارے میں پہلے سے کچھ نہیں کہہ سکتے ۔مصباح الحق نے کہا کہ آصف علی اور افتخار احمد پہلے بھی پرفارم کرکے آئے تھے، فرنچائز کرکٹ اور انٹر نیشنل کرکٹ میں فرق ہوتا ہے، جو لڑکے ٹیم میں ہیں ان سے کارکردگی لینے کی کوشش کریں ۔حارث سہیل ، سعود شکیل اور عبداللہ شفیق کو کیمپ میں ون ڈے میچز کھلاکر تیار کررہے ہیں، تینوں بلے باز کیمپ میں اچھا کھیل رہے ہیں۔ کوشش کررہے ہیں کہ حارث سہیل ، سعود شکیل اور عبداللہ شفیق ون ڈے کے لئے تیار ہوں۔

FOLLOW US