Sunday May 19, 2024

ثانیہ مرزاکی ایسی تصویرمنظرعام پرآگئی جسے دیکھ کرآپ کی آنکھیں پھٹی کی پھٹی رہ جائیں گی

حیدرآباد(ویب ڈیسک ) بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا کے والد عمران مرزا نے بیٹی کی سکول پرنسپل کے ساتھ ایک یادگار تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کردی ہے۔عمران مرزا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ثانیہ مرزا کی سکول پرنسپل کے ساتھ ایک یاد گار تصویر شیئر کی ہے۔انہوں نے تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’2003 میں ثانیہ کےومبلڈن گرلز ڈبلز ٹرافی جیتنے کے بعد نصر سکول کی پرنسپل بیگم انیس خان کے ساتھ مرزا خاندان کی یادیں۔‘واضح رہے کہ ثانیہ مرزا نے اپنی ابتدائی تعلیم بھارت کے شہر حیدرآباد دکن میں نصرسکول سے حاصل کی اور وہ ٹینس میں اپنی کامیابی کا کریڈٹ اپنے سکول کو دیتی ہیں

FOLLOW US