Sunday January 19, 2025

دنیا کا پہلا ملک جس نے اپنے کرکٹرز کو آئی پی ایل میں شرکت کی اجازت دینے سے صاف انکار کر دیا

لندن : انگلش کرکٹ ٹیم کے مینیجنگ ڈائریکٹر ایشلے جائلز نے دوٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ انگلش کھلاڑی انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) کے لئے ریلیز نہیں کریں گے۔ ایشلے جائز نے یہ بھی تصدیق کی کہ انگلش کرکٹ بورڈ کا ہندوستان کے خلاف آئندہ ٹیسٹ سیریز کے شیڈول میں ردوبدل کا کوئی منصوبہ نہیں ہے تاکہ آئی پی ایل کے لئے بڑی ونڈو مل سکے۔ ایشلے جائلز نے کہا کہ ستمبر میں 5ویں ٹیسٹ کے اختتام کے بعد ہمارے پاس ایک مکمل شیڈول ہے ، ہم اگلے دو روز میں بنگلہ دیش روانہ ہونگے اور پھر پاکستان جائیں گے جس کے بعد ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ شیڈول ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں ان لڑکوں میں سے کچھ کو کسی موقع پر وقفہ دینا پڑے گا۔ لیکن بنگلہ دیش کیخلاف انہیں آرام دینے کا مطلب یہ نہیں ہوگا

کہ وہ کہیں اور جاکر کرکٹ کھیلنا شروع کردیں ۔ یاد رہے کہ اطلاعات کے مطابق آئی پی ایل 18 ستمبر سے دوبارہ شروع ہوگی اور 12 اکتوبر کو فائنل کھیلا جائے گا ، اسی دوران انگلینڈ بنگلہ دیش اور پاکستان کا دورہ کرے گا۔ ایشلے جائلز نے کہا کہ ہمیں ابھی اپنا شیڈول سنبھالنا ہے لہذا ہم اپنے لڑکوں کو ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ اور ایشیز کے لئے بہترین طرح سے تیار کریں گے۔

FOLLOW US