لاہور(ویب ڈیسک) قومی فاسٹ باؤلر محمد عامر نے برطانوی پاسپورٹ پر انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کھیلنے کی تیاری شروع کردی ہے۔فاسٹ باؤلر کا کہنا ہے کہ انگلش شہریت کے حصول کے بعد مستقبل کی صورتحال واضح ہوجائے گی۔پاکستانی کھلاڑیوں کو آئی پی ایل میں شرکت کی اجازت نہیں ہے، تاہم سابق قومی آل راؤنڈر اظہر محمود واحد کھلاڑی ہیں جنہوں نے برطانوی شہریت حاصل کرنے کے بعد انگلش پلیئر کی حیثیت سے کنگز الیون پنجاب اور کولکتا نائٹ رائیڈرز کی نمائندگی کی تھی ۔اب محمد عامر بھی یہی پلاننگ کر رہے ہیں جن کا کہنا ہے کہ وہ ان دنوں اپنی کرکٹ کا بھرپور لطف اٹھا رہے ہیں اور ان کا ارادہ ہے کہ آئندہ چھ سے سات برس تک کرکٹ کھیلتے رہیں۔واضح رہے کہ محمد عامر نے ٹیم مینجمنٹ کے رویے سے تنگ آکر کچھ عرصہ قبل ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا تھا۔
